یوریا کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: کھاد کے کاروبار سے منسلک افراد کو یوریا کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے کھاد ڈیلرز و سپلائرز سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے آپ کو بھرپور سہولت فراہم کرے گی لیکن ذخیرہ اندوزی یا من مانے ریٹ پر فروخت کی اجازت ہر گز نہ دی جائے گی ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ گندم کے موسم میں یوریا کی کمی نہ صرف کسانوں کے لیے نقصان کا باعث ہے بلکہ ملکی پیداوار اور ضروریات میں شدید قلت کا باعث بھی بنے گی اس لئے دستیاب یوریا کو بلا تفریق تمام کسانوں تک پہنچایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button