جہلم: تھانہ صدر پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضہ سے چوری شدہ کٹی مالیتی ایک لاکھ روپے برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے برآمد شدہ مویشی کو قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مویشی چوری کے مقدمہ اور دیگر پہلوؤں کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ تفتیش کے دوران مزید انکشافات اور ملزم کے ممکنہ ساتھیوں سے متعلق معلومات سامنے آنے کی توقع ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیس اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے۔


