ٹکٹوں کی دوڑ؛ حلقہ این اے 60 سے چار اور پی پی 24 سے تین لیگی امیدواروں کے انٹرویو مکمل

دینہ: ٹکٹوں کی دوڑ شروع، حلقہ این اے 60میں مسلم لیگ (ن) کے 4امیدوار جبکہ حلقہ پی پی 24میں 3امیدوار میدان میں، انٹرویو مکمل ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے آئندہ الیکشن کے لیے اپنے امیدواروں کو متحرک کردیا اور الیکشن میں حصہ لینے کے لیے مسلم لیگ (ن) این اے 60 سے 4امیدواروں نے جن میں بلال اظہر کیانی ، سابق ایم این اے چوہدری فرخ الطاف ، سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم ، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض سے اسلام آباد میں مریم اورنگزیب کی رہائش گاہ پر پرویز رشید ، ملک ابرار، نجمہ حمید اور صباء صادق نے انٹرویو لیے۔

جہلم کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 24کے لیے بھی سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد ، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض اور راجہ غلام کیانی نے بھی انٹرویو دیا ۔

انٹرویو دینے کے بعد امیدوارں نے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور لگانا شروع کر دیا، پارٹی کی اعلی قیادت سے بھی رابطے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button