سوہاوہ: ضلع جہلم میں جماعت نہم کے سالانہ امتحانات جاری، حکومتی ہدایات کی روشنی میں تمام امتحانی سنٹروں پر محکمہ تعلیم ضلع جہلم کے سربراہ راناجاوید اختر نے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھرکی طرح ضلع جہلم میں بھی جماعت نہم کے سالانہ امتحانات جاری ہیں۔ اسی سلسلہ میں حکومت پنجاب کی ہدایات پر سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم رانا جاوید اختر نے ضلع بھر کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کئے۔ نقل کی روک تھام کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا، تمام امتحانی مراکز پر تسلی بخش انتظامات کئے گئے۔

اسی طرح تحصیل سوہاوہ کے امتحانی سنٹر جس میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جنڈالہ اور گورنمنٹ ہائی سکول بڑاگواہ کے امتحانی مراکز کا بھی تفصیلی دورہ کیا جس میں انہوں نے حکومتی ہدایات کے مطابق پیپرز کی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا جس پر امتحانی عملے کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا۔
اس موقع پر سینئر ہیڈماسٹر ر راجہ محمدانور کیانی موبائل انسپکٹر اور راولپنڈی بورڈ کے نمائندہ محمدجاوید ثاقی بھی موجود تھے۔
رانا جاوید اختر سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم نے کہا کہ دہم جماعت کے امتحانات کی طرح جماعت نہم کے امتحانات بھی خوش سلوبی سے سرانجام پائیں گے۔ کسی قسم کے ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے پوری طرح کوشش ہیں۔ عملہ اپنے ڈیوٹی پوری ایمانداری سے سرانجام دے رہے ہیں جبکہ تمام امتحانی سنٹروں کے اردگرد دفعہ 144کے تحت کسی قسم کے غیرمتعلقہ افراد کا امتحانی مراکز داخلہ ممنوعہ ہے۔
گورنمنٹ ہائی سکول بڑاگواہ کی انتظامیہ،ہیڈماسٹرچوہدری محمدرشید،ریزیڈنٹ انسپکٹر سعید ریاض کو اچھے انتظامات اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے پر شاباش دی اور آئندہ بھی اسی طرح فرائض انجام دینے کی تلقین کی۔


