جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کو بروقت اور فوری انصاف کی فراہمی جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت اوپن ڈور پالیسی کے تحت ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، تفتیشی افسران، صحافی برادری اور شہریوں کی موجودگی میں سائلین کے مسائل فرداً فرداً سنے جاتے ہیں اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے جاتے ہیں تاکہ مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل ممکن بنایا جا سکے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دینا ہے، جبکہ میرٹ اور انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔


