جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا ضلع کونسل کا دورہ، مختلف برانچوں میں جا کر عملہ سے ملاقات کی اور بلڈنگ کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ضلع کونسل جہلم کا دورہ کیا جہاں سی او ضلع کونسل عثمان گوندل نے ان کو ضلع کونسل کے مختلف حصوں اور وہاں سر انجام دئیے جانے والے سرکاری امور پر بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے ضلع کونسل دفتر کی بلڈنگ کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیا۔


