Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: واٹس ایپ میں ایک سے زائد مسیجز پن کرنے کا فیچر متعارف
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

واٹس ایپ میں ایک سے زائد مسیجز پن کرنے کا فیچر متعارف

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
22 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

واٹس ایپ نے چیٹس میں ایک سے زائد میسجز پن کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے دسمبر 2023 میں پن میسجز کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔

اس فیچر کے تحت کسی چیٹ میں ایک میسج کو پن کرنا ممکن تھا۔

مگر اب اس فیچر کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جس کے بعد صارفین کسی بھی چیٹ میں 3 میسجز کو پن کر سکیں گے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کی جانب سے اس فیچر کا اعلان واٹس ایپ چینل میں کیا گیا۔

اس حوالے سے واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اب صارفین ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ ہر طرح کے میسجز جیسے تصاویر، ویڈیوز، ویڈیو نوٹس اور پولز کو بھی پن کر سکیں گے۔

یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا۔

مگر گروپ چیٹس میں ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ اراکین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں۔

یہ فیچر صارفین کے لیے کسی اہم معلومات تک فوری رسائی کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے اور انہیں چیٹ میں اسکرول نہیں کرنا پڑتا۔

واضح رہے کہ میسجز کو مخصوص وقت تک ہی پن کیا جا سکتا ہے۔

جب آپ کسی میسج کو پن کریں گے تو 24 گھنٹے، 7 دن اور ایک مہنے کے آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

میسجز کو پن کیسے کریں؟

میسج پن کرنے کا عمل کافی آسان ہے۔

اس کے لیے چیٹ کے اندر اس میسج کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں جس کو پن کرنا چاہتے ہیں اور پھر پن آپشن کا انتخاب کریں۔

خیال رہے کہ میسجز کے ساتھ ساتھ آپ 3 چیٹس کو بھی پن کر سکتے ہیں۔

پن چیٹس واٹس ایپ کی ہوم فیڈ پر سب سے اوپر نظر آتی ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
26%
2 m/s
اتوار
29 °C
پیر
31 °C
منگل
33 °C
بدھ
34 °C
جمعرات
32 °C

تازہ ترین

جہلم: گورنمنٹ گریجویٹ کالج میں ووٹر آگاہی سیشن، طلبہ و طالبات کو انتخابی عمل اور ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا
24 اکتوبر, 2026
جہلم: سائلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے فوری داد رسی یقینی بنائی جائے گی، ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
24 اکتوبر, 2026
جہلم میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے بعد سنگین جرائم میں 66 فیصد کمی ریکارڈ
24 اکتوبر, 2026
جہلم: سرکاری اسکولوں کی خستہ حال عمارتیں طلبہ کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن گئیں
24 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں اسلحہ کے زور پر طالب علم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
24 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

شمسی پینل ٹیکنالوجی میں انقلابی پیش رفت

13 اگست, 2024

ویوو نے دو نئے فون لانچ کر دیے، وی30 پرو میں نیا کیا ہے؟

11 مارچ, 2024

گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان

1 مئی, 2024

ویوو کا نیا سمارٹ فون وی 40 ای 5G اب پاکستان میں دستیاب

3 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں