جہلم میں تیز رفتار رکشہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا، چار خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ جہلم میں جی ٹی روڈ کالا گجراں کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرایا، حادثے کے نتیجے میں چار خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کر دیا۔
@jhelumupdates جہلم میں تیز رفتار رکشہ بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #jhelum #foryoupagе #viralvideos #newsupdate #tiktoknews #latestupdates ♬ original sound – Jhelum Updates
زخمیوں میں 42 سالہ بابر ولد محمود، 61 سالہ صدر المعروف ولد عبدالعزیز، 45 سالہ فوزیہ زوجہ ارشد، 42 سالہ نرگس بی بی زوجہ اشفاق، 60 سالہ شاہدہ زوجہ انور اور 55 سالہ رضوانہ زوجہ راشد شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ رکشے کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں رکشہ بے قابو ہو کر پول سے جا ٹکرایا۔

