Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ایس ایچ او کالاگجراں ہمارے اوپر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، جنید مظہر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ایس ایچ او کالاگجراں ہمارے اوپر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، جنید مظہر

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
11 دسمبر, 2023
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: جنید مظہر نے کہا کہ تھانہ کالا گجراں پولیس نے گزشتہ ماہ میرے چھوٹے بھائی بلال مظہر کو نامعلوم مقدمے میں حراست میں لے کر ہمیں فون کرکے تھانہ کالا گجراں بلوایا اور 10ہزار روپے ڈیمانڈ کی جوہم نے ادا کردیے، اس کے بعد تھانہ کالا گجراں کی پولیس کے تفتیشی افسرنے رابط کیا اور مزید 2لاکھ روپے طلب پہچانے کا کہا کہ اگر آپ رقم ادا کردیں تو آپکے بھائی کو مقدمے سےبیگناہ کردیں گے۔

تھانہ چوٹالہ کے علاقہ گڑھا سلیم کے رہاشی جنید مظہر نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نے بتایا کہ چند ہفتے قبل میرے بھائی افراسیاب کو گوجر خان میں ناحق قتل کردیا گیا تھا ہم اس پریشانی میں مبتلا ہیں اور ہمارے اتنے وسائل نہیں کہ ہم رشوت دے کر اپنے بھائی کو چھڑائیں اگر اس نے جرم کیا ہے تو اسے ضرور سزا ملنی چاہیے اور اگر وہ بیگناہ ھے تو اسے ڈر خوف نہیں۔

جنید مظہر نے بتایا کہ ہمارے اس جواب کے بعد پولیس والوں نے کہا کہ اگر رقم ادا نہ کی تو 7/8مقدمات میں اسے شامل کرلیں گے اور تم پوری زندگی یاد رکھو گے کہ تمہارے ساتھ ہوا کیاتھا۔ ہم نے رشوت دینے سے صاف انکار کردیا جس کی وجہ سے اب تھانہ کالا گجراں پولیس کا روزانہ کامعمول ہے، وہ روزانہ کی بنیاد پر ہمیں فون کرتے ہیں اور فون پر ہمارے بھائی پرہونے والے تشددکی آوازیں چیخیں سناتے ہیں اورہمارے بھائی کو غلیظ گالیاں نکالنی شروع کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 7/8پولیس ملازم جنہوں نے وردیاں پہن رکھی تھیں جبکہ 2سفید کپڑوں میں تھے، کوئی لیڈی پولیس ساتھ نہیں تھی، کوئی سرچ وارنٹ نہیں تھا، دندناتے ہوئے چادر چاردیواری کاتقدس مال کرتے ہوئے ہمارے گھر داخل ہوئے، اس طرح پولیس ملازمین نے ہمارے گاؤں میں تماشہ لگایا لوگ گلی محلے کے جمع ہوگئے۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ پولیس ملازمین نےگھر موجود خواتین کو گندی غلیظ گالیاں نکالنی شروع کردیں کمروں میں موجود سامان ادھر ادھر پھینکنا شروع کردیا اور کمروں اور سامان کی تلاشی لیتے رہے۔ اس دوران پولیس والے ہمارے گھر میں موجود 2موٹرسائیکلیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کاڈی وی آر بھی اٹھا کرساتھ لے گئے، ایس ایچ او کالاگجراں ہمارے اوپر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

متاثرہ شخص جنید مظہر نے نگران وزیراعلی پنجاب، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ سے نوٹس لینے اور تھانہ کالاگجراں میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

موقف جانے کےلیے پولیس ترجمان سب انسپکٹر مدثر خان سے رابط قائم کیاگیا تو انہوں نے بتایا ملزم کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج ہے اور شناخت پریڈ کے بعد ریمانڈ پر ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
58%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

درست پراسیکیوشن اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکتا ہے، ڈی پی او جہلم

6 مارچ, 2024

جہلم میں ایک ہی دن میں ٹریفک کے 27 حادثات میں 50 سے زائد افراد زخمی

6 دسمبر, 2024

پیپلز پارٹی نے جہلم سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

12 جنوری, 2024

جہلم میں عامری موٹر سائیکل چور گینگ کے دو ملزمان گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد

4 اپریل, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں