Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سی ایم پنجاب یوتھ گیمز نوجوانوں کو صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا عظیم مشن ہے، اظہر محمود کیانی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سی ایم پنجاب یوتھ گیمز نوجوانوں کو صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا عظیم مشن ہے، اظہر محمود کیانی

عامر کیانی
عامر کیانی
13 ستمبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: مشیرِ صحت وزیراعلیٰ پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی مشترکہ صدارت میں سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026ء کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلیم، محکمہ کھیل کے افسران، نوجوان کھلاڑیوں اور کوچز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد طارق گجر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر نازیہ شہزادی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لٹریسی میمونہ انجم اور مختلف محکموں کے افسران سمیت ضلع بھر سے نوجوان کھلاڑی اور کوچز شریک ہوئے۔ اجلاس میں یوتھ گیمز کی تیاریوں، کھیلوں کے میدانوں کی دستیابی اور کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مشیرِ صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ یونین کونسل، تحصیل اور ضلعی سطح پر کھیلوں کے میدان فوری طور پر فعال کیے جائیں تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مناسب مواقع میسر آ سکیں۔ انہوں نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں سمیت مدارس میں کھلاڑیوں کی رجسٹریشن مہم مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

بتایا گیا کہ سی ایم پنجاب یوتھ گیمز 2026ء میں 19 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے، جبکہ کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ نوجوان کھلاڑی 25 ستمبر 2026ء تک مفت آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کہا کہ یوتھ گیمز نوجوانوں کو صحت مند، مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا عظیم مشن ہے۔ کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کہا کہ یوتھ گیمز میں شریک کھلاڑیوں کو سفری و طبی سہولیات سمیت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ نوجوان کھلاڑیوں اور کوچز نے بھی عزم کا اظہار کیا کہ وہ صوبائی سطح کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ضلع جہلم کا نام روشن کریں گے۔

اجلاس کے اختتام پر مشیرِ صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے وزیراعلیٰ پنجاب سپورٹس اکیڈمی کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں اور کوچز میں شرٹس بھی تقسیم کیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
72%
2 km/h
پیر
36 °C
منگل
36 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

جہلم چیمبر انتخابات؛ یونائیٹڈ الائنس گروپ نے ایک اور نشست جیت لی، کامیابی پر جشن
13 ستمبر, 2026
جہلم میں بیوٹیفیکیشن کے نام پر جاری ترقیاتی کام تاجروں کے لیے دردِ سر بن گئے
13 ستمبر, 2026
جہلم میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، شہری اور تاجر پریشان
13 ستمبر, 2026
دینہ کا تاریخی ریلوے اسٹیشن عدم توجہی کا شکار، شہری ٹرین کی سفری سہولیات سے تقریباً محروم
13 ستمبر, 2026
جہلم میں مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان
13 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں پسند کی شادی سے منع کرنے پر بھائی نے شادی شدہ بہن کو قتل کر دیا

30 نومبر, 2024

شادی کرنیوالے والے ہوجائیں خبردار، نیا ٹیکس لگ گیا

6 دسمبر, 2024

بلال اظہر کیانی کے نام کھلا خط لکھ کر مقامی صحافی نے دھرتی کا بیٹا ہونے کا قلمی فرض ادا کر دیا ہے، راجہ خورشید حیدر

14 فروری, 2026

جہلم میں تجاوزات کی بھرمار، سڑکوں پر ریڑھی بانوں اور لوڈ رکشوں پر پھل سبزیاں فروخت کرنے والوں کا قبضہ

27 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں