Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، شہری اور تاجر پریشان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری، شہری اور تاجر پریشان

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
13 ستمبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم شہر اور گردونواح میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں، تاجروں اور دیہاڑی دار طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گرمی اور حبس کے موسم میں دن اور رات کے اوقات میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش نے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر کر دیے ہیں۔

بجلی صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہا کہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث گھریلو امور متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں اور بزرگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کے مطابق رات کے اوقات میں بجلی کی طویل بندش کے باعث نیند پوری نہ ہونے سے بچے اور بزرگ ذہنی و جسمانی اذیت سے دوچار ہو رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ بجلی کی مسلسل بندش نے تاجر برادری اور دیہاڑی دار طبقے کے کاروبار کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔ بجلی پر انحصار کرنے والے چھوٹے کاروبار اور دکانیں کئی گھنٹے متاثر رہتی ہیں، جس سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے افراد کی آمدنی میں بھی کمی واقع ہو رہی ہے اور معاشی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شہریوں نے مزید کہا کہ ایک طرف بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب انہیں بھاری بھرکم بجلی کے بل اضافی اور مختلف ٹیکسوں کے ساتھ باقاعدگی سے بھجوائے جا رہے ہیں۔ صارفین نے بلوں میں شامل اضافی ٹیکسوں اور دیگر مالی بوجھ پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متاثرہ شہریوں نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے، بجلی کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے اور بجلی کے بلوں میں شامل اضافی ٹیکسوں اور مالی بوجھ کا جائزہ لے کر صارفین کو ممکنہ ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ گرمی کے موسم میں شہریوں، خصوصاً بچوں اور بزرگوں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
70%
2 km/h
پیر
36 °C
منگل
36 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
34 °C
جمعہ
33 °C

تازہ ترین

جہلم چیمبر انتخابات؛ یونائیٹڈ الائنس گروپ نے ایک اور نشست جیت لی، کامیابی پر جشن
13 ستمبر, 2026
جہلم میں بیوٹیفیکیشن کے نام پر جاری ترقیاتی کام تاجروں کے لیے دردِ سر بن گئے
13 ستمبر, 2026
سی ایم پنجاب یوتھ گیمز نوجوانوں کو صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کا عظیم مشن ہے، اظہر محمود کیانی
13 ستمبر, 2026
دینہ کا تاریخی ریلوے اسٹیشن عدم توجہی کا شکار، شہری ٹرین کی سفری سہولیات سے تقریباً محروم
13 ستمبر, 2026
جہلم میں مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان
13 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں 14 سالہ لڑکے کا قتل، پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کوحراست میں لے لیا

21 اکتوبر, 2024

عام انتخابات: بلال اظہر کیانی کے حلقہ پی پی 24 سے کاغذات نامزدگی جمع

25 دسمبر, 2023

ضلع بھر میں زیرو ویسٹ ایکٹیوٹی کا عمل جاری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

24 فروری, 2025

سوہاوہ: نامعلوم چور عید منانے کیلئے جانے والے پرنسپل ڈگری کالج رسولپور کے گھر کا صفایا کر گئے

12 اپریل, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں