Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں سرکاری اراضی اور شاملات پر مافیا کا قبضہ، شہری لاقانونیت سے عاجز
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں سرکاری اراضی اور شاملات پر مافیا کا قبضہ، شہری لاقانونیت سے عاجز

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
30 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: سرکاری اور شاملات اراضی قبضہ مافیا کے لیے آسان ہدف بن چکی ہیں جبکہ محکمہ مال میں برسوں سے تعینات پٹواری اور دیگر اہلکار ان قبضہ گروپوں کے بڑے معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ بااثر افراد کی پشت پناہی سے ہر طرح کا ریکارڈ حسبِ منشا تیار کرنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، جس سے شہری بدترین لاقانونیت کا شکار ہو چکے ہیں۔

جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں سرکاری زمینوں، شاملات اراضی پر ناجائز قبضے عروج پر ہیں، جہاں قبضہ گروپوں نے ڈیروں، مکانات اور دیگر تعمیرات قائم کر رکھی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر مسمار کیا جائے اور زمین کو واگزار کروا کر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق جہلم اور اس کے گردونواح میں برسوں سے قبضہ مافیا سرگرم ہے، جو کمزور شہریوں کی زرعی اراضی کے ساتھ ساتھ سرکاری اور شاملات زمینوں پر بھی قابض ہو چکا ہے۔ مقامی پٹواری اور ان کے پرائیویٹ منشی نہ صرف ان عناصر کو ریکارڈ فراہم کرتے ہیں بلکہ سرکاری ریکارڈ میں من مانی تبدیلیاں بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ متعدد شکایات کے باوجود ان بااثر پٹواریوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی، جبکہ ان کی ملی بھگت سے ناجائز اثاثے بنائے جا رہے ہیں۔

شہر اور قریبی دیہاتوں میں کئی مقامات پر قبضہ مافیا نے اپنے ڈیرے قائم کر رکھے ہیں۔ سیاسی پشت پناہی کی وجہ سے بعض اہم علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات، رہائشی علاقوں میں مویشیوں کے باڑے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیاں عام ہو چکی ہیں۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے اپیل کی ہے کہ سرکاری اور شاملات زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کروا کر عوامی مفاد کے منصوبے شروع کیے جائیں تاکہ غریب اور مستحق افراد کو روزگار کے مواقع میسر آ سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
66%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C
بدھ
38 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

رمضان آتے ہی ایل پی جی مافیا بے قابو، مقررہ نرخ کے بجائے من مانی قیمت کی وصولی

6 مارچ, 2025

پاکستان میں مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

22 مارچ, 2024

سوہاوہ میں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ہنڈی حوالہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے برآمد

24 اکتوبر, 2025

ہم ایک ایسی قوم تشکیل دے رہے جس سے ملک میں مثبت سوچ کو عروج حاصل ہوگا، عاصم انقلابی

15 دسمبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں