سوہاوہ: جی ٹی روڈ ترکی ٹول پلازہ سوہاوہ کے قریب ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، ہنڈی حوالہ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث دو افراد گرفتار کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منڈی بہاؤالدین کے رہائشی خواجہ بلال اور ابرار حسین کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران مختلف ممالک کی غیر ملکی کرنسی سمیت پاکستانی نوٹوں کی بھاری رقم، مجموعی طور پر تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کی گئی۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان طویل عرصے سے ہنڈی حوالہ کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے، جس کے ذریعے بھاری رقوم بیرونِ ملک منتقل کی جاتی تھیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر افراد تک بھی پہنچا جا سکے۔


