Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پنڈدادنخان میں اتائیت کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد غیر قانونی کلینکس سیل
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پنڈدادنخان میں اتائیت کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد غیر قانونی کلینکس سیل

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
8 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

پنڈدادنخان میں اتائیت اور غیر قانونی طبی سرگرمیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انجم قدیر کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی کلینکس سیل کر دیے گئے اور مقدمات مزید قانونی کارروائی کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور کو بھجوا دیے گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں یونین کونسل جلالپور کے گاؤں وگھ میں کارروائی کے دوران فاروق (سابق آرمی میل نرس) کو بغیر کسی رجسٹریشن یا لائسنس کے غیر قانونی طور پر طبی خدمات فراہم کرتے ہوئے پایا گیا۔ ملزم ایک ہی جگہ کریانہ اسٹور اور پھل و سبزی کی دکان چلا رہا تھا جبکہ ساتھ ہی ایلوپیتھک علاج بھی کر رہا تھا۔ موقع سے تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد دکان کو سیل کر دیا گیا اور کیس آن لائن اپ لوڈ کرکے مزید کارروائی کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور کو ارسال کر دیا گیا۔

اسی سلسلے میں گزشتہ روز یونین کونسل کندوال میں واقع کندوال میڈیکل کمپلیکس کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا، جبکہ احسان کلینک کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے اسے بند کر دیا گیا۔ محکمہ صحت کے مطابق ریٹائرڈ آرمی پرسن احسان مبینہ طور پر غیر قانونی طبی پریکٹس میں ملوث تھا، جس کے خلاف کیس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور بھجوا دیا گیا۔

مزید برآں چک حمید میں مبینہ اتائی میاں نذیر (ریٹائرڈ ٹیچر) کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے غیر قانونی طبی پریکٹس اور ممنوعہ ادویات رکھنے کے الزام میں اس کا کلینک سیل کر دیا، جبکہ ایلوپیتھک ادویات، طبی آلات اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ اس مقدمے کو بھی مزید قانونی کارروائی کے لیے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن لاہور ارسال کر دیا گیا۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انجم قدیر نے کہا کہ عوام کی جانوں سے کھیلنے والے اتائیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور غیر قانونی طور پر طبی خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ علاج معالجے کے لیے صرف رجسٹرڈ اور مستند ڈاکٹرز اور طبی مراکز سے رجوع کریں، جبکہ کسی بھی مشتبہ کلینک یا غیر قانونی طبی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر محکمہ صحت کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
22°C
Jhelum
few clouds
22° _ 22°
69%
2 km/h
جمعرات
21 °C
جمعہ
31 °C
ہفتہ
32 °C
اتوار
34 °C
پیر
35 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری

19 جنوری, 2025

جہلم میں آئیسکو کی ناقص حکمت عملی اور عملے کی کمی سے بجلی کی فراہمی کا نظام درہم برہم، صارفین پریشان حال

24 جون, 2025

دینہ میں لوڈر رکشہ گہری کھائی میں جا گرا، 40 سالہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق

13 فروری, 2026

جہلم کے علاقے سنگھوئی میں اسپین پلٹ شخص کی گھر سے لاش برآمد

8 اگست, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں