للِہ تا جہلم سڑک منصوبہ؛ مفتی بشیر کرم کی قیادت میں ورکنگ کمیٹی کے تحصیل بھر کے ہنگامی دورے

پنڈدادنخان: معروف عالم دین مفتی بشیر کرم کی قیادت میں ورکنگ کمیٹی نے للِہ تا جہلم روڈ منصوبہ کی تاخیر کے حوالہ تحصیل بھر کے ہنگامی دوروں کا آغاز کردیا، ورکنگ کمیٹی کے معزز اراکین نے علاقہ تھل کا دورہ کرتے ہوئے تاخیر کے شکار منصوبہ کی پایا تکمیل کے لیے پہلے مرحلہ میں علاقہ تھل، کندوال، للِہ ٹوبھہ اور گولپور سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق تاخیر کا شکار منصوبہ لِلہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کی تعمیر کی بروقت پایا تکمیل کے لیے اور عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے معروف عالم دین پیر محمد انور قریشی کی سر براہی میں ورکنگ کمیٹی بنائی گئی جس میں مذہبی رہنماؤں سمیت صحافی، وکلا اور سماجی شخصیا ت شامل ہیں۔

ورکنگ کمیٹی کے معزز اراکین نے معروف عالم دین مفتی بشیر کرم کی قیادت میں پہلے مرحلے میں علاقہ تھل، کندوال، للِہ ٹوبھہ اور گولپور سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مشاروت کے تحت آئندہ لائحہ عمل کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ورکنگ کمیٹی کے معزز اراکین نے معروف مذہبی اور روحانی شخصیت منشا باد بخاری، چوہدری بشیر اللہ و دیگر سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کی جبکہ دوسرے مرحلے میں ورکنگ کمیٹی کے اراکین نے آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ کا دورہ کیا۔

علاقہ معززین سے ملاقات کرتے ہوئے باہمی مشاورت سے پر امن احتجاج اورآئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا۔ لِلہ جہلم روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں جوکہ ذہنی ازیت کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ تحصیل بھر کے لاکھوں باسی منصوبہ کی تاخیر کے باعث قید خانے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں اور اہل علاقہ نے ورکنگ کمیٹی کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button