Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جعلی دستاویزات پر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے افغانیوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں، عوامی حلقے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جعلی دستاویزات پر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے افغانیوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں، عوامی حلقے

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
1 اکتوبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: حالیہ دنوں میں عوامی حلقوں نے اُن افغانیوں اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ دوبارہ دہرا دیا ہے جو جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر کے ملک میں رہائش پذیر ہیں یا دوبارہ واپسی کے بعد دھڑلے سے کاروبار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ حکومتی اعلانِ انخلاء کے موقع پر 90 فیصد پاکستانیوں نے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا تھا، تاہم گذرتے وقت کے ساتھ ساتھ انخلاء کے عمل میں سُست روی کے باعث خدشات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بڑے کاروباری حلقوں میں شامل بعض افغانی تاجروں نے مالی مفاد کے تحت جعلی دستاویزات تیار کروا کر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر رکھے ہیں، جب کہ بعض گھروں میں اہلِ خانہ کے درمیان شہریت کے فرق نے پیچیدگیاں پیدا کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض خاندانوں میں نصف افراد افغانی رجسٹرڈ دکھائی دیتے ہیں جب کہ باقی نصف پاکستانی شناختی کارڈ ہولڈر ہیں۔ بعض کیسز میں افغانی افراد میڈیکل یا ورکس ویزے کے ذریعے بیرونِ ملک گئے، مگر وہ حقیقتاً افغانی ہی رہتے ہیں جبکہ ان کے گھر پاکستان میں پاکستانی شناختی کارڈز کے حامل ہیں۔

شہریوں اور مقامی سماجی حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ جعلی شناختی کارڈ رکھنے والے افغانی اور ان کے سہولت کار مقامی روزگار کے مواقع پر دسترس رکھتے ہوئے مقامی کاروباریوں اور محنت کشوں کے لیے مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چاہے متعلقہ افراد کسی عدالتی حکم امتناعی کے تابع ہوں یا نہیں، سیکورٹی و امیگریشن کے ذمہ دار ادارے، سکریٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام مل کر ایک مربوط حکمتِ عملی اختیار کریں تاکہ جعلی ڈاکومنٹس کی بنیاد پر بننے والی رجسٹریشن کی جلد از جلد نشاندہی اور منسوخی ممکن بنائی جا سکے۔

مقامی لوگوں نے زور دیا کہ جعلی شناختی کارڈز بنانے، تصدیق کرنے اور ایشوز کروانے والے سہولت کاروں کے خلاف تحقیقات تیز کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں اور عدالتی کارروائی کے بعد انہیں وطن واپس بھیجا جائے تاکہ معاشرے میں امن و امان اور شناختی و سیکورٹی نظام کا احترام بحال رکھا جا سکے۔

عوامی مطالبات میں یہ بھی شامل ہے کہ انتظامیہ مقامی سطح پر ایک شفاف آڈیٹ کرے، قومی شناختی ادارے (نادرا) کے ریکارڈ کی تصدیق کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کی قانونی حیثیت کا از سر نو جائزہ لیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسی صورتِ حال کے تدارک کے اقدامات وقت سر کیے جا سکیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
overcast clouds
33° _ 33°
60%
6 km/h
منگل
32 °C
بدھ
40 °C
جمعرات
40 °C
جمعہ
39 °C
ہفتہ
37 °C

تازہ ترین

کمشنر راولپنڈی ڈویژن کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ اور کارڈیک سنٹر ڈی ایچ کیو جہلم کا دورہ
11 اگست, 2026
خواتین گھر بیٹھے ای چالان کیسے چیک کر سکتی ہیں؟
11 اگست, 2026
جہلم پولیس کی کارروائی، آوارہ گردی کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
11 اگست, 2026
جہلم: شدید گرمی اور حبس میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں
11 اگست, 2026
دینہ میں گیس لیکج کے باعث کچن میں آگ بھڑک اٹھی، دادی اور پوتی جھلس کر شدید زخمی
11 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں گائے کا گوشت 1200 روپے اور بکرے کا گوشت 2200 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا

2 جون, 2024

پنڈدادنخان میں دھوکہ دہی سے شہری سے سونا ہتھیانے والا ملزم گرفتار

15 اپریل, 2025

جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، تین اشتہاری مجرمان اور ایک عدالتی مفرور گرفتار

6 جولائی, 2026

آئی فون کے پرانے ماڈل لینا بھی محال ہوگیا، کتنا پی ٹی اے ٹیکس دینا ہوگا؟

19 فروری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں