جہلم: یوم دفاع کے حوالے سے شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شہدائے پاکستان میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا۔
پانچ کلومیٹر ریس ٹیکنیکل کالج چک دولت سے شروع ہو کر تبلیغ الاسلام سکول پر ختم ہو ئی جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے حصہ لیا، ریس کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ٹیکنکل کالج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کالج کے مختلف حصوں میں سکھائے جانے والے ہنر بارے آگاہی حاصل کی اور کالج میں پودا لگا کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔
میراتھن ریس کا اختتام تبلیغ الاسلام سکول جہلم میں ہو اجہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوحسان احسن اور اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈینیشن حافظ زنیر یونس نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جس میں پہلی پوزیشن محمد احسن کو 15 ہزار بعمہ ٹرافی شرٹ نمبر 230، دوسری پوزیشن حسنین شاہ کو 10 ہزار بعمہ ٹرافی اور تیسری پوزیشن کاشان تنویر کو 7 ہزار بعمہ ٹرافی دیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا ا س حوالے سے کہنا تھا کہ شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک مثبت سرگرمی کاانعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کی بھر پور شرکت سے بہت زبردست ایونٹ منعقد کرنے میں کامیابی ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کواس طرح کی مثبت سرگرمیوں میں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع فراہم کرنے اور ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے۔


