جہلم: ای او بی آئی نے پنشنرز کو خوشخبری سنادی، اضافہ شدہ پنشن بقایا جات سمیت یکم ستمبر سے ادا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) نے پنشنرز کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جنوری 2025 سے پنشن میں ہونے والا اضافہ اگست تک کے تمام واجبات سمیت یکم ستمبر سے ادا کیا جائے گا۔
ای او بی آئی ذرائع کے مطابق بنیادی پنشن میں 1500 روپے ماہانہ اضافہ کیا گیا تھا، جو اب تمام پنشنرز کو ستمبر کی پنشن کے ساتھ واجبات سمیت ملے گا۔
حکام نے تصدیق کی کہ یکم ستمبر کو ملنے والی پنشن میں اضافہ شدہ رقم کے ساتھ تمام بقایا جات بھی شامل ہوں گے۔
سماجی حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہزاروں ریٹائرڈ افراد کو ریلیف ملے گا جو مہنگائی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔


