Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پیپلز پارٹی شعبہ خواتین فرانس کی تنظیم نو اور علامہ اقبال کی برسی کا پروگرام
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پیپلز پارٹی شعبہ خواتین فرانس کی تنظیم نو اور علامہ اقبال کی برسی کا پروگرام

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
24 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

پیرس: پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین فرانس کے زیر اہتمام شاعر مشرق مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال کی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔

اس پروگرام کی صدارت پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین فرانس کی صدر روحی بانو نے کی جب کہ مہمان خصوصی ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ صدر پاکستان پیپلزپارٹی یورپ تھے۔

تقریب میں پیرس کی معروف سیاسی سماجی اور ادبی شخصیات کے ساتھ خواتین نے شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا جس کی سعادت سارہ کرن نے حاصل کی۔

معروف شاعرہ مصنفہ ممتاز ملک نے نعت رسول مقبولﷺپیش کی ۔ شمیم خان نے علامہ اقبال کی شاعری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ناصرہ خان نے روحی بانو کی فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ان کو اور ہمت اور طاقت دے کہ یہ خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی رہیں۔

آصفہ ہاشمی نے علامہ اقبال کی شاعری کو سراہتے ہوئے روحی بانو کا شکریہ ادا کیا کہ ایسے پروگراموں سے رابطے استوار ہوتے ہیں۔فیشن ڈیزائنر نینا خان نے علامہ اقبال کی شاعری کو خراج تحسین پیش کیا۔

سارا کرن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ممتاز ملک نے علامہ اقبال کی شاعری کو خوبصورت انداز میں پیش کیا ۔علامہ اقبال کے ایصال ثواب کے لئے قرآن پاک مختلف سورتوں کی تلاوت کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی و استحکام ،فلسطین اور کشمیر کی آزادی کیلئے دعا کی گئی ۔تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین فرانس کی صدر روحی بانو نے نو منتخب عہدیداران کا اعلان بھی کیا جس کے مطابق روحی بانو صدر،سارا کرن جنرل سیکرٹری ،فرحت عاشق سینئر نائب صدر، فردوس شفقت جوائنٹ سیکرٹری ، شبانہ احمد نائب صدر ، فرخ ناز نائب صدر،حمیرا عمران نائب صدر نامزد کی گئیں۔

اس موقع پر نامزد عہداران نے پاکستان پیپلزپارٹی کے منشور پر عمل کرنے اور وفاداری کا عہد کیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے یہ غریب کی آواز اور شخصی آزادی کا نام ہے، ہم انشاء اللہ ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے اور پاکستان کو مضبوط خوشحال اور پرامن بنانے کی جدو جہد جاری رکھیں گے ،پاکستان زندہ باد۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
58%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستانی شہریوں کا شناختی کارڈ کیسے بلاک ہوتا ہے، اور اس کا نقصان کیا ہے؟

31 اکتوبر, 2024

پرویز سندیلہ کی زیر صدارت مسلم لیگ ہالینڈ کا اجلاس

29 نومبر, 2023

برنلے میں مسلمانوں کی قبروں کی توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کی تلاش شروع

8 اگست, 2024

برطانوی پولیس کی سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکے جانے کی تصدیق

29 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں