برطانوی پولیس کی سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکے جانے کی تصدیق

لندن: ہارٹفورڈ شائر پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب رہنے والے شہزاد اکبر پر اتوار کو تیزاب پھینکے جانے کے واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔

ہارٹفورڈ شائر پولیس کے مطابق اتوار کو ایک نامعلوم شخص موٹرسائیکل پر آیا اور شہزاد اکبر پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔ ہارٹفورڈ شائر پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب سے متاثر شہزاد اکبر کو اسپتال میں طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا ہے۔

شہزاد اکبر نے بتایا کہ ڈلیوری بوائے بن کر آئے شخص نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، بوتل سے پھینکا گیا گیا تیزاب دروازے اور مجھ پر گرا البتہ میری اہلیہ اور بچے محفوظ رہے۔شہزاد اکبر نے بتایا کہ چشمہ پہننے کے سبب میری آنکھیں تیزاب سے محفوظ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے تیزاب کی بوتل برآمد کرلی ہے اور حملہ آورکے فنگر پرنٹ حاصل کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button