Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سینئر کنزرویٹو قیادت کالی اینڈرسن کے تبصرے کو اسلاموفوبک نہ کہنا مایوس کن ہے، امام قاری عاصم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سینئر کنزرویٹو قیادت کالی اینڈرسن کے تبصرے کو اسلاموفوبک نہ کہنا مایوس کن ہے، امام قاری عاصم

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
1 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: حکومتی وزرا ٹوری رکن پارلیمنٹ لی انڈرسن کے صادق خان سے متعلق تبصرے کو اسلاموفوبک قرار نہ دیکر دائیں بازو کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں۔

اس بات کا اظہار حکومت کے سابق انڈی پینڈنٹ اسلاموفوبیا ایڈوائزر امام قاری عاصم نے کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کاکہنا تھا کہ کنزرویٹو پارٹی کی سینئر قیادت کی طرف سے لی اینڈرسن کے تبصرے کو اسلاموفوبک نہ کہنے پر انہیں مایوسی ہوئی ہے اور انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پارٹی نے مسلم مخالف نفرت سے نمٹنے کے حوالے سے مسلم کمیونٹی کا اعتماد کھو دیا ہے۔

امام قاری عاصم نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ حکومت انڈی پینڈنٹ اسلاموفوبیا ایڈوائزر کا تقرر کرے۔ واضح رہے کہ ٹوری رکن پارلیمنٹ لی اینڈرسن کو پارٹی نے ان کے اس دعویٰ کے بعد معطل کر دیا تھا کہ اسلام پسندوں نے میئر لندن صادق خان کے ذریعے لندن کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔ ان کے ان الفاظ کی وزرا نے مذمت کی تھی لیکن ان کے علاوہ وزیراعظم رشی سوناک نے بھی ان الفاظ کو اسلاموفوبک قرار دینے سے انکار کر دیا تھا۔

سابق ٹوری منسٹر رحمٰن چشتی نے بھی کہا ہے کہ کسی تبصرے کی درجہ بندی کا اختیار سیاست دانوں کی بجائے انڈی پینڈنٹ ایڈوائزر کے پاس ہونا چاہئے۔ انہوں نے جلد ایڈوائزر کے تقرر کا مطالبہ بھی کیا۔

امام قاری عاصم نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کا تقرر سابق وزیراعظم ٹریزا مے نے اپنی وزارت عظمیٰ کے آخری دور میں کیا تھا اور اسی وقت سابق لیبر رکن پارلیمنٹ جان میت کا تقرر یہودی مخالف سرگرمیوں سے نمٹنے کیلئے کیا گیا جنہیں آفس اور دیگر وسائل فراہم کئے گئے لیکن ان کےپاس اپنے کام کے حوالے سے ریفرنس حاصل کرنے کی سہولت بھی نہیں تھی۔ اس بارے میں متعدد بار 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کو یاد دلایا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ لاک ڈاؤن کے بعد دوبارہ کام شروع کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی تعاون نہیں ملا۔

انہوں نے کہاکہ پوری کنزرویٹو پارٹی تو نہیں لیکن اس میں چند ایسے عناصر موجود ہیں جو نہیں چاہتےکہ ملک میں مسلم مخالف نفرت کے پیمانے کو تسلیم کیا جائے۔ امام قاری عاصم کو جون 2022 میں پیغمبر اسلام کی صاحبزادی کے بارے میں ایک متنازع فلم کے خلاف احتجاج کی تفصیلات شیئر کرنے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ وہ آزادی اظہار کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی قاری عاصم نے تردید کی تھی۔

قاری عاصم کے مطابق ان کو برطرفی کے حوالے سے میڈیا کے ذریعے پتہ چلا کیونکہ ذمہ داران نے انہیں بتانے تک کی زحمت نہیں کی اور حکومتی ویب سائٹ پر برطرفی کا خط لگا دیا، جبکہ حکومتی ذرائع کے مطابق خط قاری عاصم کو ای میل کئے جانے کے بعد ویب سائٹ پر لگایا گیا۔

قاری عاصم نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہ ہونے پر انہیں قربانی کا بکرا بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انڈی پینڈنٹ ایڈوائزر کا تقرر کرکے اس مسئلہ پر گرفت حاصل کرے اور اسلاموفوبیا کی تشریح کا تعین کرکے ہمیشہ کیلئے اس مسئلہ کو حل کر دے۔ انہوں نے لی اینڈرسن کے تبصرے کو نسل پرستانہ، جارحانہ اور اسلاموفوبک قرار دیا۔

حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کے حملے کے بعد مسلم مخالف نفرت سے نمٹنے کیلئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں اور عبادت گاہوں کو محفوظ بنانے کیلئے اضافی 4 اعشاریہ 9 ملین پاؤنڈ کی رقم فراہم کی گئی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
43%
3 km/h
ہفتہ
32 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
31 °C
بدھ
33 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

لبڈیم عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے کردارادا کر رہی ہے، سہیل بشیر، شمراز بیگم

30 اپریل, 2024

امارات میں راس الخیمہ کے ساحل پر چھوٹا طیارہ تباہ، پاکستانی خاتون پائلٹ اور انڈین ڈاکٹر ہلاک

29 دسمبر, 2024

امریکا میں پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر چاقو کے اندھا دھند وار سے قتل

31 اکتوبر, 2023

برطانیہ میں سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کو روانڈا بھیجا جائے گا، لارڈ قربان کے استفسار پر جواب

12 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں