Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر میثم عباس
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر میثم عباس

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
17 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے بھر کے سکولوں میں طلبہ کو بنیادی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ جونیئر سکولوں اور خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں بہتر تعلیمی ماحول اور تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں تاکہ ہر بچہ یکساں تعلیمی مواقع سے مستفید ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جونیئر ماڈل سکول بلال ٹاؤن اور سپیشل ایجوکیشن سکول بلال ٹاؤن کے دورہ کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے جونیئر ماڈل سکول میں مختلف کلاسز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اساتذہ سے تدریسی عمل، طلبہ کی کارکردگی اور درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔

بعد ازاں انہوں نے سپیشل ایجوکیشن سکول کا بھی معائنہ کیا، جہاں انہوں نے خصوصی بچوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کی تعلیم، امدادی آلات، تدریسی طریقہ کار اور دیگر سہولیات کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں۔

اس موقع پر انہوں نے اسکول پرنسپل کو ہدایت کی کہ خصوصی بچوں کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، کیونکہ یہی بچے اگر درست انداز میں تعلیم و تربیت حاصل کریں تو یہ نہ صرف خود کفیل ہو سکتے ہیں بلکہ معاشرے کے کارآمد اور مفید شہری بھی بن سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے کہا کہ تمام اساتذہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ خصوصی بچوں کی تعلیم، تربیت اور بحالی پر پوری توجہ دیں اور ان کے لیے ایک ایسا تعلیمی ماحول فراہم کریں جو انہیں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کرے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتی رہے گی تاکہ کوئی بھی بچہ سہولیات کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہ جائے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
light rain
29° _ 29°
74%
3 km/h
بدھ
37 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
37 °C
اتوار
35 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

20 جولائی, 2024

صارفین کیلئے بجلی 2 روپے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان

27 فروری, 2025

دینہ: کاروباری شخصیت قیصر رحمن حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، صحافیوں کی مبارکباد

9 جولائی, 2025

ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم 2024 متعارف

20 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں