پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان میں پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، پولیس نے تین ملزمان کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شہباز حسین کوگرفتار کر لیا،ملزم سے 700 گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم اسد حسین کو گرفتار کر لیا ، پولیس نے ملزم سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ادھر ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم آصف علی کوگرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


