Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: یونان کشتی حادثہ: جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 4 ہوگئی، ریسکیو47 شہریوں کی فہرست بھی جاری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

یونان کشتی حادثہ: جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 4 ہوگئی، ریسکیو47 شہریوں کی فہرست بھی جاری

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
16 دسمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

یونان کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد چار ہوگئی جب کہ دفتر خارجہ نے بچائے گئے 47 پاکستانیوں کی فہرست بھی جاری کر دی۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرابلوچ نے بیان میں کہا کہ پاکستانی شہریوں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایتھنز میں پاکستانی سفارتی مشن یونانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستانی شہریوں کی نعشوں کو پاکستان واپس لانے کے لیے سفارتی مشن مقامی حکام کے ساتھ رابطوں میں ہیں۔

دفتر خارجہ نے یونان میں کشتی ڈوبنے کے حالیہ واقعے کے بعد وزارت خارجہ نے بچائے گئے 47 پاکستانیوں کی فہرست بھی جاری کر دی۔

ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق یہ فہرست ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے کے انٹرویوز اور یونانی حکام کی فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہے۔ یہ فہرست ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے کے انٹرویوز اور یونانی حکام کی فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہے۔

اس کے علاوہ وزارت خارجہ نے کشتی ڈوبنے کے واقعے کے حوالے سے یونان میں پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اسلام آباد میں اپنے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانہ ساحلی محافظوں کے ساتھ رابطے میں ہے جو تلاش اور ریسکیو کی کارروائیوں میں براہ راست مصروف ہیں۔

بازیاب کرائے گئے پاکستانیوں سے ملاقات کیلئے سفارتخانے کے اہلکار بھی یونان کے جزیرے کریٹ پہنچ گئے ہیں تاکہ انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کی جاسکے۔

یونان میں پاکستانی شہری اور ان کے اہل خانہ اسلام آباد میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ سے فون نمبر 051-9207887 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

یا ای میل[email protected] پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

لاپتا پاکستانیوں کے اہل خانہ مزید تفصیلات کے لیے پاکستان کے سفارتخانے سے اس نمبر پررابطہ کرسکتے ہیں+30-6943850188

یاد رہے کہ روز قبل یونان کے جنوبی جزیرے گاوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے بعد کم از کم 5 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک جب کہ کئی لاپتا ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ علیحدہ علیحدہ واقعات میں، مالٹا کے کارگو جہاز نے گاوڈوس سے تقریباً 40 نارٹیکل مائل دور ایک کشتی سے 47 تارکین وطن کو بچایا تھا جب کہ ایک ٹینکر نے یونان کے جنوب میں واقع چھوٹے سے جزیرے سے تقریباً 28 نارٹیکل مائل دور دیگر 88 تارکین وطن کو ریسکیو کیا تھا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کوسٹ گارڈ حکام کا خیال ہے کہ یہ کشتیاں لیبیا سے ایک ساتھ روانہ ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ یونان 16-2015 میں مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا سے آنے والے تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے لیے یورپی یونین کا پسندیدہ راستہ تھا، جب تقریباً 10 لاکھ لوگ اس کے جزیروں پر اترے۔

2023 میں یونان کے قریب بحیرہ روم میں تقریباً 400 پاکستانیوں سمیت 800 تارکین وطن پر مشتمل کشتی ڈوب گئی تھی، جن میں سے محض 104 افراد کو زندہ ریسکیو کیا جاسکا تھا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
58%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم سمیت ملک بھر میں پاسپورٹ کا اجراء رک گیا، صارفین مشکلات کا شکار

5 مارچ, 2024

جہلم: 19 کروڑ ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری کے دوران پولیس مقابلہ، سہولت کار ہلاک، ڈی ایس پی اور کانسٹیبل زخمی

16 مارچ, 2026

ضلع جہلم میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا، بلال اظہر کیانی

7 جولائی, 2024

جہلم: پروموشن حاصل کرنے والے اساتذہ کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں، پی ای اے جہلم

12 مئی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں