الیکشن 2024: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2دن کی توسیع

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات سے متعلق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی اب 24 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں پر ترجیح فہرست متعلقہ ریٹرننگ افسران کو جمع کرائیں۔ ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 تا30 دسمبر تک کریں گے۔

نظر ثانی شدہ شیڈول میں الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ باقی تمام انتخابی سرگرمیاں شیڈول کے مطابق ہوں گی اور ملک میں انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔

واضح رہے کہ جے یو آئی، ن لیگ اور بی اے پی سمیت دیگر جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button