Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، پختہ تعمیرات اور عارضی تجاوزات کا خاتمہ
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز، پختہ تعمیرات اور عارضی تجاوزات کا خاتمہ

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
27 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن میں تیزی آ گئی ہے۔

میونسپل کمیٹی کے شعبہ انسداد تجاوزات کی ٹیم نے اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد پلازوں، پختہ تجاوزات اور درجنوں عارضی تعمیرات کا خاتمہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر سید میثم عباس نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور چیف آفیسر بلدیہ کے ہمراہ ان علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آپریشن کا جائزہ لیا اور شاندار چوک سمیت دیگر چوراہوں کی تزئین و آرائش کے کام کا معائنہ کیا۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے بتایا کہ اولڈ جی ٹی روڈ، جادہ چوک، شاندار چوک، تحصیل روڈ اور ڈھوک جمعہ روڈ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں ناجائز تعمیرات کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس دوران کئی غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ پلازے اور نجی تعلیمی ادارے سیل کیے گئے، جبکہ عارضی تجاوزات ختم کرکے سامان ضبط کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر سید میثم عباس نے اندرون شہر کے مختلف بازاروں اور چوراہوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں گزشتہ سات دہائیوں سے قائم تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے تاکہ سرکاری سڑکیں اور راستے واگزار کروائے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے بعد شہر کی سڑکیں اور بازار کشادہ ہو گئے ہیں جو عوام کے لیے بہتر سہولت کا باعث بنیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ انسداد تجاوزات عملے کی دو شفٹوں میں ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں جو صبح اور شام کے وقت کارروائی کریں گی۔ انہوں نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ تجاوزات قائم کرنے یا تھڑے اور شیڈز بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے دکانداروں سے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل کی اور کہا کہ جو بھی تجاوزات قائم کرے گا، اس کا سامان سرکاری تحویل میں لے لیا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
light rain
33° _ 33°
55%
2 km/h
بدھ
36 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
28 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ: پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ قانونی جرم ہے، سخت کارروائی ہوگی۔ چوہدری اللہ دتہ ایس ایچ او تھانہ منگلا

13 جنوری, 2025

دینہ: پی ٹی آئی کوئی تحریک نہیں چلا سکے گی، رانا مشہود احمد خان

5 فروری, 2026

جہلم میں بجلی کی طویل بندش سے معاملات زندگی شدید متاثر

3 جنوری, 2024

دینہ میں لوڈر رکشہ گہری کھائی میں جا گرا، 40 سالہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق

13 فروری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں