جہلم: سبزی منڈی میں قائم تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور سڑکیں کشادہ بنائی گئی ہیں۔ بیوپاریوں اور صارفین کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ دن رات کوشاں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم سید میثم عباس نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سبزی منڈی میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
میثم عباس نے کہا کہ عوام کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے۔ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔ آئندہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور مقدمات درج کرائے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو سکون میں دیکھ کر ہمیں بھی سکون محسوس ہوتا ہے۔ صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ تجاوزات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ انتظامیہ ہر ممکن کوشش کرے گی تاکہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔


