پنڈدادنخان: جہلم پولیس کی ایک اور کامیاب کارروائی، خاتون کی عفت میں خلل ڈالنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ واقعاتی شواہد اور قانونی تقاضوں کے مطابق کارروائی مکمل کی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی یا عفت میں خلل ڈالنے جیسے سنگین مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے جرائم میں ملوث کسی بھی شخص کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔


