پنڈدادنخان: کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، چوہدری نذر گوندل رہنما پیپلز پارٹی وامیدوار پی پی 26 بھی سیاسی نمائندوں کو سرپرائز دے سکتے ہیں۔
پھٹا گروپ پنڈدادنخان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رہنما پیپلز پارٹی و امیدوار پی پی 26 چوہدری نذر حسین گوندل تحصیل پنڈدادنخان کی سیاست میں ایک اہم کھلاڑی ہیں، یہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ٹف ٹائم دینے کے ساتھ ساتھ بھرپور کامیاب ہو کر سرپرائز بھی دے سکتے ہیں۔
پھٹا گروپ پنڈدادنخان نے مزید کہا کہ چوہدری نذر حسین گوندل کے دھڑے مضبوط ہیں اور ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں ان کے حمایتی چاہے کسی بھی مجبوری کے تحت کسی اور امیدوار کے ساتھ ہیں مگر 8فروری کو ووٹ چوہدری نذر گوندل کو ہی کاسٹ کریں گے کیونکہ انھوں نے اپنے دورہ اقتدار میں صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے دھڑے کے لوگوں کے ساتھ ہر خوشی غمی میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے اور اب الیکشن میں وہ لوگ ان کا کیسے ساتھ چھوڑ سکتے ہیں اور اگر ان کے دھڑے کے کچھ لوگ اگر کسی پارٹی یا امیدوار کے ساتھ لگے بھی ہیں تو وہ ایم پی اے کا ووٹ دینے کے لیے چوہدری نذر گوندل کا انتخاب ہی کریں گے۔


