پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین ”مہران“ کار کو ”دی باس“ کے نام سے جانتے ہیں، یہ وہ گاڑی ہے جو بری سے بری حالت میں آپ کا ساتھ نہیں چھوڑتی۔ 1989 میں سوزوکی نے یہ کار پاکستان میں متعارف کرائی تھی اور آج تک اس کی شکل اور فیچرز میں بمشکل ہی کوئی تبدیلی ہوئی ہے۔
کاروں کے شوقین آج بھی اسے پائیدار، اور قابل بھروسہ سمجھتے ہیں۔
یہ کار اچھے فیول ایوریج کیلئے مشہور ہے، بازار جانا ہو یا ائیرپورٹ، سڑکوں پر مٹرگشتی کرنی ہو یا بچوں کو چکر لگوانا ہو، یا ڈرائیونگ سیکھنی ہو، یہ کار پہلا انتخاب ہوتی ہے۔
لیکن جیسے جیسے نئے ماڈلز آتے جا رہے ہیں یہ کار اپنا اسٹار ڈم کھو رہی ہے اور نوبت یہاں تک آگئی ہے کہ اسے اب کھیتوں میں ہل جوتنے کیلئے استعمال کیا جانے لگا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں مہران کار میں بیٹھے دو افراد کو کھیتوں میں ہل جوتتے دیکھا جاسکتا ہے۔
When your car dreams of being a tractor! 😮🚗🚜 pic.twitter.com/lR6au1HkEu
— Danyal Gilani (@DanyalGilani) November 19, 2023
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ سوزوکی کو اپنی اس تخلیق پر بہت فخر ہوگا۔
Suzuki must be so proud of this creation
— Abeer (@DMisHaram) November 19, 2023
جبکہ ایک صارف نے دونوں افراد کی عقل مندی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سخت محنت کے بجائے دماغ سے کام لیا جائے۔
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’پریکٹس کر رہی ہوں بڑی ہوکر ٹریکٹر بنوں گی‘۔
میں پریکٹس کر رہی ہوں۔ بڑی ہو کر ٹریکٹر بنوں گی 🚗🚜
— Kashif Khan Jadoon (@karakheljadoon) November 19, 2023