جہلم: عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے، شہریوں کیلئے انتظامیہ کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے عوامی شکایات سننے کے بعد شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کے پاس بلا جھجک جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، آپ بلا روک ٹوک روزانہ کی بنیاد پر اپنی شکایات لے کر آ سکتے ہیں۔
ڈی سی جہلم نے اس موقع پر شکایات کنندگان کی شکایات سننے کے بعد متعلقہ افسران کو فوری طور پر شہریوں کی شکایات دور کرنے کی ہدایت کی۔


