Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دریائے جہلم کے کنارے جی ٹی روڈ اور ریلوے پل پر اسٹریٹ لائٹس فوری فعال کی جائیں، شہری حلقے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دریائے جہلم کے کنارے جی ٹی روڈ اور ریلوے پل پر اسٹریٹ لائٹس فوری فعال کی جائیں، شہری حلقے

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
29 دسمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم کے شہریوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور ممبر قومی اسمبلی وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی سے مطالبہ کیا ہے کہ دریائے جہلم کے کنارے واقع جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف اور ریلوے پل پر نصب تمام اسٹریٹ لائٹس کو فوری فعال کروایا جائے تاکہ جی ٹی روڈ سے گزرنے والے مسافروں اور سیر و تفریح کی غرض سے دریائے جہلم کے کنارے آنے والے شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی آ سکے اور شہر کی خوبصورتی میں غیر معمولی اضافہ ہو۔

شہریوں نے بتایا کہ دریائے جہلم پر واقع جی ٹی روڈ کے دونوں پلوں اور ریلوے پل پر اسٹریٹ لائٹس کے پولز تو نصب ہیں، تاہم متعلقہ محکموں کی عدم توجہی کے باعث یہ اسٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے بند پڑی ہیں۔ اس صورتحال کے باعث رات کے اوقات میں پلوں پر گھپ اندھیرا چھا جاتا ہے، جو نہ صرف شہریوں کے لیے باعثِ پریشانی ہے بلکہ حادثات کے خدشات میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔

شہریوں نے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس عوامی مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کریں گے تاکہ اسٹریٹ لائٹس بحال ہو کر شہریوں کو محفوظ، روشن اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف عوامی سہولت میں بہتری آئے گی بلکہ جہلم شہر کی جمالیاتی خوبصورتی اور سیر و تفریح کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے سہولت بھی ممکن ہو سکے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
62%
1 km/h
اتوار
39 °C
پیر
35 °C
منگل
36 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ میں افسوسناک حادثہ، سڑک عبور کرتے ہوئے پانچ سالہ بچہ مسافر بس کی ٹکر سے جاں بحق
1 اگست, 2026
جہلم میں 35 فٹ گہرے کنویں میں گر کر مٹی اور سیمنٹ کی سلیبوں تلے دبنے والے شخص کو زندہ نکال لیا گیا
1 اگست, 2026
جہلم میں بند مکان کے ایگزاسٹ فین کے سوراخ میں پھنس کر چور جاں بحق
1 اگست, 2026
اگست میں ملازمین اور طلبہ کی موجیں؛ چھٹیاں ہی چھٹیاں
31 جولائی, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز، 408 افراد اور 191 گھروں کی چیکنگ، ایک ملزم گرفتار
31 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: ایکسائز دفاتر اتوار کو بھی کھلے، شہری بروقت ٹیکس جمع کرا کے اضافی جرمانوں سے بچیں۔ ڈاکٹر منور حسین

27 جون, 2026

آئندہ سال سے آٹھویں جماعت کا بھی بورڈ کا امتحان ہوگا

15 مارچ, 2025

دینہ میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

13 مارچ, 2026

ضلع جہلم کے تمام امتحانی سنٹروں پر میٹرک کے سالانہ امتحانات پرامن طریقے سے جاری

10 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں