جہلم پولیس نے چوری کے مقدمہ میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم سے چوری شدہ اے سی آؤٹر جس کی مالیت تقریباً 20 ہزار روپے ہے، برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔


