پنڈدادنخان کے علاقہ چک شادی میں سیاسی اکٹھ، راجہ افتخار احمد شہزاد کی مکمل حمایت کا اعلان

پنڈدادنخان: سیاسی درجہ حرارت عروج پر، علاقہ چک شادی میں برادری سربراہان نے راجہ افتخار احمد شہزاد کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کا نواحی علاقہ چک شادی میں الحاج راجہ لیاقت علی خان سابق چیئرمین یو سی چک شادی اور راجہ عامر حیات کی سربراہی میں سیاسی بھرپور اکٹھ ہوا جس میں مختلف برادریوں کے لوگوں نے خصوصی شرکت کی اور راجہ افتخار احمد شہزاد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 26 راجہ افتخار احمد شہزاد نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے مجھ پر اعتماد کیا، ہم اپنی پوری طاقت اور ہمت کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔ علاقائی پسماندگی دور کرنے اور لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسائل کو حل کرنا ہی ہمارا مقصد ہے، ہمیں غیروں کا ساتھ دینے کی بجائے اپنوں کا ساتھ دینا ہو گا تاکہ تحصیل پنڈدادنخان کے درپیش مسائل و پریشانیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

راجہ افتخار احمد شہزاد نے کہا کہ روایتی موروثی سیاستدان جو گزشتہ کئی دہائیوں سے یہاں کی عوام کا استحصال کرتے آرہے ہیں ان کو جواب دہ ہونا ہوگا کیونکہ عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button