دینہ: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث “اکرو گینگ” کے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں متحرک اکرو گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 چوری شدہ موٹر سائیکلز مالیتی ایک لاکھ روپے، موبائل فون مالیتی 70 ہزار روپے جبکہ چوری شدہ پنکھے اور پائپ مالیتی 41 ہزار روپے برآمد کر لئے۔
پولیس حکام کے مطابق برآمد ہونے والے سامان کی مجموعی مالیت تقریباً 2 لاکھ 11 ہزار روپے بنتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔


