سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جاری محکمہ اینٹی کرپشن کا نوٹس معطل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے محکمہ اینٹی کرپشن کے نوٹس کے خلاف درخواست دائر کردی جس میں پنجاب حکومت، ڈی جی اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا۔
پٹیشن ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کا نوٹس انتقامی کارروائی ہے اسے معطل کیا جائے، کوئی جرم نہیں کیا، پٹیشن آج ہی سماعت کرنے کی استدعا منظور کی جائے۔
فواد چوہدری کی اینٹی کرپشن خلاف پٹیشن کو نمبر لگا دیا گیا اور جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پٹیشن کی سماعت کی۔ سماعت پر فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ فواد چوہدری پر زمینوں پر نوٹس سیاسی انتقامی کارروائی ہے، تمام قواعد و ضوابط پورے کیے گئے۔
عدالت نے کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن فواد چوہدری کو تنگ ہراساں کرنے سے باز رہے۔ بعدازاں عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 8 نومبر کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔