جہلم شہر سمیت جی ٹی روڈ پر موجود ہوٹلوں کے مالکان نے شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنا شروع کر دیا، گندے پانی میں چائے اور سالن کے برتن دھو کرموزی بیماریوں کو پھیلانے لگے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران لمبی تان کر سو گئے، صبح سے رات گئے تک گندے پانی سے برتن صاف کیے جانے لگے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت جی ٹی روڈ پر موجود ہوٹلوں کے مالکان نے چائے اور سالن کے برتنوں کو گندے پانی میں صاف کر کے دوبارہ انہی برتنوں میں سالن اور چائے ڈال کر شہریوں کو دی جانے لگی۔
گندے پانی کے ٹپ سے بدبو قریب نہیں بیٹھنے دیتی، صبح سے رات گئے تک یہی گندہ پانی برتنوں کی صفائی کےلیے استعمال کیاجاتا ہے جس سے شہری جگر، معدہ، کینسر، الرجی اور دیگر موذی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
شہریوں کی اکثریت نے کہا کہ پنجاب فوڈاتھارٹی کے ذمہ داران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے ہوٹلوں کے مالکان نوٹ بناؤ ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے اور بیماریاں پھیلانے والے مالکان کے خلاف کارروائیاں کرنے کامطالبہ کیا ہے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔


