Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: لندن: سارہ شریف کے قاتل والد پر جیل میں حملہ، شدید زخمی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

لندن: سارہ شریف کے قاتل والد پر جیل میں حملہ، شدید زخمی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم کے علاقے کڑی جنجیل سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد 10 سالہ برطانوی بچی سارہ شریف کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے اس کے قاتل باپ عرفان شریف کو جنوبی لندن کی بیلمارش جیل میں ساتھی قیدیوں نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق سارہ شریف کے قاتل والد پر مبینہ طور پر جیل میں 2 ساتھی قیدیوں نے حملہ کیا اور ٹونا مچھلی کے ٹن کے ڈبے کے ڈھکن سے اس کے گلے پر وار کیے۔

پاکستان کے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے 43 سالہ عرفان شریف پر سال نو کے پہلے دن جنوبی لندن کی بیلمارش جیل میں اس کے سیل میں گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔ یہ حملہ عرفان شریف کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے چند ہفتوں بعد کیا گیا ہے، جس میں انہیں اپنی 10 سالہ بیٹی کے قتل کے جرم میں کم از کم 40 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

وحشیانہ حملے کے باوجود عرفان شریف کو جان لیوا چوٹیں نہیں آئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ’وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ زندہ بچ گئے، انہیں ٹانکے لگانے پڑے اور ان کے زخم حملے کی مستقل نشانی کے طور پر موجود رہیں گے‘۔

10 سالہ سارہ کے قتل کے مقدمے میں گزشتہ ماہ اس کے والد عرفان شریف، سوتیلی والدہ 30 سالہ بینش بتول اور29 سالہ چچا فیصل ملک کو سزائی سنائی گئی تھی۔

پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا تھا کہ سارہ کو 25 فریکچر اور 71 بیرونی چوٹیں آئی تھیں جن میں کاٹنے اور استری سے جلنے کے نشانات شامل تھے۔

سارہ شریف کے قتل کے جرم میں اس کے والد عرفان شریف کو کم ازکم 40 سال، بینش بتول کو 33 برس اور ان کے ساتھ رہائش پذیر فیصل ملک کو 16 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

سارہ کی لاش 10 اگست 2023 کو پولیس کو اس کے بستر سے ملی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ مٰں بچی کے جسم پر 25 فریکچر اور 71 بیرونی چوٹوں کا انکشاف ہوا، جن میں انسانی کاٹنے کے6 نشانات اور استری سے جلنے کے نشانات شامل ہیں۔

گزشتہ ماہ سزا سنائے جانے کے بعد سارہ کی والدہ اولگا نے کہا تھا کہ تینوں کو جیل میں ہی مر جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ یہ کیا ہو رہ ہے۔ اپنے بچے کے ساتھ ایسا کرنے والا انسان نہیں ہوسکتا، ان کے ساتھ وہی کچھ ہونا چاہیے جو انہوں نے کیا ہے۔

انہوں نے عرفان کے بارے میں مزید کہا کہ ’مونسٹر ویسے بھی اس کے لئے بہت اچھا لفظ ہے، مجھے امید ہے کہ وہ جیل میں مر جائے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ اگر سارہ کی موت سے کچھ فرق پڑا ہے تو وہ یہ ہے کہ یہ شخص اب سڑک پر نہیں ہے اور اس کے بغیر یہ جگہ خواتین کے لیے محفوظ جگہ ہوگی، اگر مجھے اس شخص کو زہر آلود انجکشن دینا پڑا تو میں اپنے چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ ایسا کروں گی۔

عدالت کو بتایا گیا تھا کہ بیدردی سے قتل کیے جانے سے 4 سال قبل سارہ کو اپنے ٹیکسی ڈرائیور باپ عرفان شریف کی تحویل میں دیا گیا تھا، حالانکہ اس پر بدسلوکی کے الزامات تھے۔ استغاثہ کے وکیل ولیم ایملن جونز کے سی نے کہا کہ عرفان شریف نے ’پرتشدد نظم و ضبط کا کلچر‘ اپنایا جس میں سارہ پر حملے معمول بن چکے تھے’۔

پولیس کو سارہ کی لاش 10 اگست 2023 کو اس کے والد کی فون کال کے بعد ملی تھی، جس نے آپریٹر کو بتایا تھا کہ ’میں نے اپنی بیٹی کو قتل کر دیا ہے، میں نے اسے قانونی سزا دی اور وہ مر گئی‘۔

گزشتہ رات جیل سروس نے بتایا کہ ’پولیس یکم جنوری کو بیلمارش جیل میں ایک قیدی پر حملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور تحقیقات کے دوران تبصرہ کرنا نامناسب ہوگا۔

پولیس کے ترجمان نے مزید کہا کہ حکام اس الزام کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ بیلمارش میں ایک قیدی پر حملہ کیا گیا، انہوں نے مزید بتایا کہ 43 سالہ قیدی کو غیرجان لیوا زخم آئے ہیں۔

گزشتہ ماہ سزا سناتے ہوئے جسٹس کاوناگ نے کہا تھا کہ سارہ کے ساتھ ایسا برتاؤ کیا جاتا تھا جیسے وہ بیکار ہو، اس کے باپ اور سوتیلی ماں کو اس کی کوئی فکر نہیں تھی۔

جج نے کہا کہ بہن بھائیوں میں صرف سارہ کو بدسلوکی کا سامنا تھا کیونکہ وہ ایک لڑکی تھی اور بتول کی سگی بیٹی نہیں تھی’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’سارہ کے ساتھ فیملی کی جانب سے نوکرانی جیسا سلوک کیا جاتا تھا، 6،7 سال کی عمر سے ہی اس سے گھر کی صفائی ستھرائی کا کام کروایا جاتا تھا‘۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

محتسب پنجاب کے ایڈوائزر کی دینہ میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیے

23 فروری, 2024

دینہ میں عالمی یوم جنگلات پر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

21 مارچ, 2025

سوہاوہ: دیوار پر کپڑے ڈالنے کا رنج، بااثر شخص نے ہمسائے کو زنجیروں سے باندھ دیا، ملزم گرفتار

4 جولائی, 2024

جہلم سمیت پنجاب بھر میں چرند، پرند کے غیرقانونی شکارپر91 شکاری گرفتار،10 لاکھ جرمانہ

21 ستمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں