Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دفعہ 144 صرف کاغذوں تک محدود؟ دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ایک اور نوجوان جاں بحق
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دفعہ 144 صرف کاغذوں تک محدود؟ دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ایک اور نوجوان جاں بحق

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
2 جولائی, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ضلع جہلم میں دریائے جہلم میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود اس پر مؤثر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں جہلم میں تھانہ صدر کے علاقے کولپور کے قریب 21 سالہ نوجوان مہر رحیم اپنے دوستوں کے ہمراہ دریائے جہلم میں نہا رہا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بھرپور سرچ آپریشن کے بعد نوجوان کی لاش نکال کر ضروری قانونی کارروائی مکمل کی، جس کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائے جہلم میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہے، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ اس پابندی پر مؤثر عملدرآمد نظر نہیں آتا۔ روزانہ درجنوں نوجوان مختلف مقامات پر دریائے جہلم میں نہاتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے نگرانی نہ ہونے کے باعث ایسے افسوسناک واقعات بار بار پیش آ رہے ہیں۔

عوامی و سماجی حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پابندی پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کرایا جائے، خطرناک مقامات پر پولیس اور ریسکیو اہلکار تعینات کیے جائیں، حفاظتی باڑ اور انتباہی بورڈ نصب کیے جائیں تو قیمتی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ دریائے جہلم میں نہانے پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، حساس مقامات پر مؤثر نگرانی بڑھائی جائے اور حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
54%
2 km/h
اتوار
33 °C
پیر
39 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
34 °C

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کی تشویش، مہنگائی سے عوام کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ
26 جولائی, 2026
پنڈدادنخان میں ٹیوب ویل کے ٹینک میں نہاتے ہوئے 13 سالہ لڑکا ڈوب کر جاں بحق
26 جولائی, 2026
جہلم: مبینہ طور پر راہگیروں کو کاٹنے والے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج، ملزم گرفتار
26 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے قریب مویشی چرانے والا نوجوان دریا میں ڈوب گیا
26 جولائی, 2026
آزاد کشمیر انتخابات؛ پیپلز پارٹی الزامات سے اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتی، بلال اظہر کیانی
26 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں ہوٹلوں پر غیر معیاری مضر صحت کھانوں کی سرعام فروخت ہونے کی شکایات

6 دسمبر, 2023

نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے مواقع

27 جولائی, 2024

طلبا کی موجیں ! پرائیوٹ اسکول والوں کے لئے بڑا حکم آگیا

2 جنوری, 2025

جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے متعدد ملزمان گرفتار

8 جنوری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں