Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: وزیر اعلیٰ نہ آئیں؛ وزیر صحت نے جہلم میں پہلی جدید کارڈیک کیتھ لیب کا افتتاح کر دیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

وزیر اعلیٰ نہ آئیں؛ وزیر صحت نے جہلم میں پہلی جدید کارڈیک کیتھ لیب کا افتتاح کر دیا

عادل چوہدری
عادل چوہدری - چیف ایڈیٹر
5 جنوری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب نہ آئیں، صوبائی وزیر صحت نے مشیر صحت پنجاب اور سیکرٹری صحت و آبادی کے ہمراہ جہلم میں پہلی جدید کارڈیک کیتھ لیب کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں پہلی جدید کارڈیک کیتھرائزیشن لیبارٹری (کیتھ لیب) کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیرِ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیر نے مشیرِ صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر کیانی اور سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب کے ہمراہ کیا۔ اس افتتاح کے ساتھ ہی ضلع کی سطح پر دل کے علاج کی جدید سہولیات باضابطہ طور پر دستیاب ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مجوزہ دورہ جہلم مصروفیات یا انتظامی وجوہات کی بنا پر ایک بار پھر ملتوی کر دیا گیا، تاہم تقریب اپنا طے شدہ شیڈول برقرار رکھتے ہوئے منعقد کی گئی۔ افتتاحی تقریب میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں ، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن، ڈی پی او طارق عزیز سندھو، ضلعی انتظامیہ کے افسران، طبی عملہ اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ حکومت کے انقلابی پروگرام کے تحت پنجاب کے 16 اضلاع میں مرحلہ وار کیتھ لیبز قائم کی جا رہی ہیں، تاکہ مریضوں کو علاج کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم میں کیتھ لیب کے آغاز سے دل کے مریضوں کو اب اپنے ہی شہر میں اینجیوگرافی، اینجیو پلاسٹی، پرائمری پی سی آئی اور عارضی پیس میکر سمیت دیگر اہم طبی سہولیات دستیاب ہوں گی، جس سے ہنگامی صورتِ حال میں قیمتی انسانی جانیں بچانے میں مدد ملے گی۔

مشیرِ صحت ڈاکٹر اظہر کیانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جدید مشینری اور تربیت یافتہ ماہر ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل اسٹاف کی موجودگی سے علاج کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی اور مریضوں کے وقت اور اخراجات دونوں کی بچت ہوگی۔

دوسری جانب تقریب میں متعدد سابق اراکینِ اسمبلی اور مقامی لیگی عہدیداران کی عدم شرکت نے سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیوں کو جنم دیا ہے، اور اختلافات میں اضافے کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہے۔تاہم انتظامیہ اور صحت حکام کے مطابق توجہ اس اہم عوامی فلاحی منصوبے کی کامیاب تکمیل اور شہریوں کو بہتر علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
34°C
Jhelum
scattered clouds
34° _ 34°
55%
3 km/h
بدھ
40 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
29 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا بروقت حل یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں، اشفاق احمد رانا

30 اکتوبر, 2024

جہلم پریس کلب کے صدر اور چیئرمین کا صحافی تحفظ بل کی منظوری پر حکومت سے اظہار تشکر

23 جولائی, 2025

فراڈ وکلا لیڈر شپ نے پی ٹی آئی ہائی جیک کر لی، فواد چوہدری کا بڑا بیان

6 مارچ, 2025

جہلم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی، اسپتال منتقل

16 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں