Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ضلع جہلم میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا، منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ضلع جہلم میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا، منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر

عادل چوہدری
عادل چوہدری - چیف ایڈیٹر
5 فروری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

منگلا/جہلم: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار نہتے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے تاریخی منگلا پل پر ایک عظیم الشان مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس پروقار تقریب میں سرکاری افسران، سول سوسائٹی، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب کے دوران شرکاء نے منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر بنا کر کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا اور دنیا کو کشمیر کی آزادی کا واضح پیغام دیا۔ اس موقع پر فضا نعرۂ تکبیر، کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں کے حق میں لگنے والے نعروں سے گونجتی رہی۔

تقریب کے دوران منگلا کے مقام پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے افسران نے مصافحہ کیا جو دونوں خطوں کے درمیان لازوال رشتے، بھائی چارے اور اتحاد کی ایک خوبصورت علامت بن کر سامنے آیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی قوم خصوصاً نوجوان اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیا جائے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا پاکستانی قوم کی آواز بلند ہوتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسانی زنجیر میں شریک شہریوں کی بڑی تعداد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام کشمیری بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

تقریب کے اختتام پر کشمیری شہداء کے درجات کی بلندی، مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
35°C
Jhelum
broken clouds
35° _ 35°
52%
3 km/h
منگل
34 °C
بدھ
36 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
35 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ضلع جہلم میں ڈاکوؤں کا راج؛ ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی وارداتیں بڑھ گئیں

24 مارچ, 2024

ضلع جہلم میں عیدالاضحیٰ کے ایام میں 50 افراد زخمی، 215 افراد کو ریسکیو کیا گیا

20 جون, 2024

پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم کی بڑی کارروائی، 4 من ناقص گوشت تلف، غیر قانونی سلاٹر ہاؤس سیل

4 ستمبر, 2025

صحت کی دستک؛ کیپٹن عطا ء اللہ خان ڈسٹرکٹ کونسل ڈسپنسری پڑی درویزہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

28 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں