دینہ: رورل ہیلتھ سنٹر میں حکومت پنجاب کی ہدا یت پر 3روزہ ہیلتھ میلے کا انعقاد ، سابق رکن صوبائی اسمبلی مہر محمد فیاض اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں 3روزہ ہیلتھ میلے کا انعقادکیا گیا ، جس میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔ میلے کا افتتاح مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے ربن کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد تونیو بھی ہمراہ تھے ، ہیلتھ میلے میں مریضوں کی مکمل ٹریٹمنٹ چیک اپ ، کلینیکل ٹیسٹ اور فری ادویات دی گئیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لیے کیمپ لگایا گیا جہاں میڈیکل کی تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور عوام کی صحت یابی کے لیے تمام ادویات بھی فری دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ پبلک ہیلتھ کے حوالے سے جو مسائل ہیں وہ ہمارے پاس آئیں تاکہ ان کا بہتر سہولیات فراہم کرتے ہوئے اچھے طریقے سے علاج کر سکیں۔
اس موقع پر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد تونیو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن 3روزہ ہیلتھ میلے کا انعقاد تحصیل دینہ میں 2کیمپ لگائے گئے ہیں۔ دوسرا کیمپ پنڈوری کے مقام پر لگایا گیا ہے جہاں عوام کے مکمل چیک اپ اور فری ادویات دی جا رہی ہیں۔ کل بھی 300کے قریب مریضوں کا چیک اپ اور فری ادویات دی گئیں ، عوام کو چاہئے کہ اس ہیلتھ میلے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنامکمل علاج کروائیں تاکہ صحت کا خاص خیال رکھا جائے ۔


