دبئی: پاکستان مسلم لیگ ( ن ) خواتین ونگ پرتگال کی صدر شمع بٹ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر ان کے تاریخی استقبال نے ثابت کردیا ہے کہ آج بھی میاں نواز شریف پاکستان کے کروڑوں لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے وطن واپسی پر مینار پاکستان پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جو کہا وہ تاریخی تھا، انہوں نے ایک مدبر سیاستدان کے طور پر انتقام نہ لینے کی بات کرکے ثابت کیا کہ وہ ان سیاستدانوں کی طرح نہیں ہیں جو طاقت ملنے کے بعد انتقام لینے میں اندھے ہوجاتے ہیں، نواز شریف نے ملک کی ترقی اور معیشت کو سنبھالنے کی بات کی جو قابل ستائش ہے ، ملک کو مضبوط بنانے کی بات کی ۔
شمع بٹ نے کہا کہ پچھلے ساڑھے تین سال تک حکومت نے انتقامی کارروائیاں کیں لیکن اس کے باوجود نواز شریف کی مقبولیت میں کمی نہیں آسکی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ غیر جمہوری طریقے سے نواز شریف کو عوام کی دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا، اب نواز شریف وطن واپس آگئے ہیں، اب ملک ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہوگا اور پاکستان ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا ۔