Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، سال 2019 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، سال 2019 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
13 جون, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران دو اہم کارروائیاں کرتے ہوئے سال 2019 سے مختلف مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان امانت میں خیانت اور بوگس چیک کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے اور طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے فرار تھے۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ان کی ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سال 2019 سے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم طویل عرصے سے روپوش تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مختلف مقامات پر پناہ لے رہا تھا۔ تاہم جدید سائنٹفک طریقہ کار اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے پولیس نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سال 2019 سے بوگس چیک کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مقدمہ درج ہونے کے بعد سے مسلسل روپوش تھا اور قانون کی گرفت سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ تھانہ سٹی پولیس نے جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور انہیں قانون کے مطابق عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری ضلع پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ قانون سے فرار اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ، جرائم کا خاتمہ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا جہلم پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ پولیس جدید تفتیشی اور سائنٹفک طریقہ کار کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
20°C
Jhelum
clear sky
20° _ 20°
39%
1 m/s
پیر
29 °C
منگل
30 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
29 °C
جمعہ
22 °C

تازہ ترین

نادرا نے مسافروں کے لئے اہم پیغام جاری کردیا
8 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا جہلم آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا، حافظ اعجاز محمود جنجوعہ
8 نومبر, 2026
عاصمہ اعجاز ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات، نوٹیفیکیشن بھی جاری
8 نومبر, 2026
اللہ کریم نے اس کرہ ارض پر تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر مامور کر رکھا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
8 نومبر, 2026
پنڈدادنخان: پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہے، شہریوں کے مسائل کا بروقت اور شفاف حل اولین ترجیح ہے۔ آر پی او بابر سرفراز الپا
8 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پولیس خدمت مرکز جہلم میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

11 دسمبر, 2023

رمضان المبارک میں گراں فروشی کا بڑھ جانا غریب اور سفید پوش طبقے کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے، سید خلیل حسین کاظمی

27 فروری, 2026

جہلم تا للِہ ڈیول کیرج وے کیلئے 820 ملین فنڈ جاری کردیے گئے ہیں، چوہدری فرخ الطاف

1 مئی, 2024

جہلم میں جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 6 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار

16 نومبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں