Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ہمیں اتباع رسول ﷺ کے سانچے میں خود کو ڈھالنا ہو گا، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ہمیں اتباع رسول ﷺ کے سانچے میں خود کو ڈھالنا ہو گا، امیر عبدالقدیر اعوان

رضوان سیٹھی
رضوان سیٹھی
12 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ تمام عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔آج اس ماہ مبارک میں جہاں عقیدت و محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے وہاں ہم سب کو اتباع رسول ﷺ کے سانچے میں خود کو ڈھالنا ہوگا اور آپ ﷺ کی ذات مبارکہ ﷺ تمام مسلمانوں کے لیے نقطہ اتحا د و اتفاق ہے جس ہم اظہار محبت مﷺ میں تلخیوں کو لے آئے ہیں اورہم نے اس مبارک ماہ کو باہم نفاق اور اختلافات کی نذر کر دیا ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستا ن نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس کے موقع پرکئی مردو خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ ربیع الاول سے اب اس ماہ ربیع الاول تک گزرے اپنے ایک سال کا جائزہ لیا جائے کہ وہ کتنا سنت خیر الانام پر بسر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس سودی معیشت نے ہمیں موجودہ تنگی کے حالات میں جکڑ کر رکھ دیا ہے ہم بحیثیت مجموعی معیشت دانوں سے مشورے لیتے ہیں اس کا حل ڈھونڈتے ہیں لیکن اللہ نے قرآن مجید میں جو معیشت اور لین دین کے اصول بیان فرمائے ہیں اور اس کا یہی واحد حل ہے کہ ہم ان مشکل حالات سے نکل سکتے ہیں۔اسلامی طرز معیشت روپے کو ایک جگہ رکنے نہیں دیتی اور اس کا زکوۃ اور صدقات کا نظام اتنا اعلی ہے کہ ملک میں غریب کا چولہا کبھی ٹھنڈا نہیں ہوتا۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ میری تمام اداروں سے جن میں عدلیہ ہویاحکومتی سٹرکچر یا ہماری فوج ہو یہ تینوں بیٹھ کر ایک پالیسی وضع کریں اور اس کو مسلسل تین ادوار کے لیے نافذ العمل کریں جس سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا اور غیر یقینی کی فضا ختم ہو گی اس سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔یاد رکھیں تمام اداروں کی کارکردگی اور ان میں بدعنوانیوں کا خاتمہ نظام عدل کے فوری اور یکساں نفاذ سے ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز کے وہ وسائل جو کہ ضائع ہو رہے ہیں جن میں پہاڑوں سے آنے والا بیش بہا پانی جو کہ سمندر میں ضائع ہو جاتا ہے، اسی طرح اللہ کریم نے ہمیں ہوا اس حد تک عطا کی ہے جس کو ترتیب میں لا کر ہم بہت زیادہ (wind energy) توانائی حاصل کر سکتے ہیں۔

امیر عبدالقدیر اعوان آج سہ پہر جب اسلام آباد چیمبر آف کامرس پہنچے تو چیمبر کے عہدیداران نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور احسن ظفر بختاوری نے ان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ آپ چیمبر میں دوسری دفعہ تشریف لائے اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی طرف سے امیر عبدالقدیر اعوان کو شیلڈ پیش کی۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے چیمبر کے عہدیداران جن میں احسن ظفر بختاوری صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس،اجمل بلوچ صدر انجمن تاجران آل پاکستان،اختر حسین عباسی ایگزیکٹو ممبر،حافظ عثمان صاحب،چوہدری خالد سابقہ سنیئر نائب صدر،ظفر بختاوری سابقہ صدرچیمبر،علی اصغر بٹ چیئر مین انجمن تاجران آبپارہ مارکیٹ،عمران جعفری صدر متحدہ ورکرز الائنس یونین پی ٹی سی ایل،محمود وڑائچ،طارق نصرت وانی،عرفان چوہدری،چوہدری ناصر اور ملک شبیر کو اکرم التفاسیر کی جلد بطور تحفہ دیں۔

ان کے علاوہ اس بابرکت پروگرام میں صدر الاخوان پنڈی ڈویژن و صاحب مجاز سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ محمد ارشد،مولانا بشیر احمد علوی صاحب مجاز اورسیکرٹری اطلاعات تنظیم الاخوان پاکستان امجد اعوان نے بھی شرکت کی۔

آخر میں حضرت نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
27°C
Jhelum
clear sky
27° _ 27°
59%
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
30 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سوہاوہ میں منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید اور جرمانے کی سزا

7 مئی, 2025

کیا انڈے کی خریداری میں سائز بھی اہمیت رکھتا ہے؟

6 دسمبر, 2023

مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا جہلم کا شہری گرفتار

31 اگست, 2024

پری مون سون کی بارشیں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

12 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں