فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا اپنی ذات کیلئے اپنے ادارے کو اس طرح تباہ کرنے کی سازش میں شامل ہونا ہماری عدالتی تاریخ کا بہت بڑا سانحہ ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کی ناکامی پر مختلف پوسٹس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ فل کورٹ اجلاس طلب کرے اور فائز عیسیٰ سے استعفیٰ دینے کا کہے امید ہے پاکستان کے تمام جج اور وکلاء فائز عیسیٰ کا سوشل بائیکاٹ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے پاکستانی عوام کے لیے دن بچا لیا۔ مسلسل اخلاق، آئین اور قانون سے ماوراء مؤقف کی وکالت پر مامور کر کے آصف زرداری نے بلاول بھٹو کی سیاست ختم کر دی ہے۔ اب پیپلز پارٹی کی اگلی قیادت آصفہ زرداری ہو سکتی ہیں اور آصف زرداری کی خواہش بھی یہی تھی۔


