Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: محرم الحرام؛ یوم عاشور پر ضلع جہلم میں 30 جلوس برآمد اور48 مجالس کا انعقاد ہو گا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

محرم الحرام؛ یوم عاشور پر ضلع جہلم میں 30 جلوس برآمد اور48 مجالس کا انعقاد ہو گا

عامر کیانی
عامر کیانی
17 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم:یوم عاشور ضلع بھر میں علم ذوالجناح کے30 جلوس برآمد ہوں گے، 48 مجالس کا انعقاد ہوگا۔ یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی نگرانی میں پولیس اہلکار یوم عاشور پر سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسینؑ اور ان کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کیلئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی 17 جولائی بروزبدھ کو یوم عاشور مذہبی عقیدت احترام کے ساتھ منایا جائے گا، ضلع بھر میں چھوٹے بڑے کل 30 جلوس برآمد ہوں گے جبکہ 48 مجالس منعقد ہوں گی۔ جہلم شہر میں یوم عاشور پر چار مقامات سے جلوس برآمد ہوں گے۔

جہلم شہر میں پہلا بڑا جلوس سخی شاہ بھور سے دس بجے برآمد ہوگا، دوسرا جلوس شمالی محلہ، تیسرا امام بارگاہ جعفریہ اور چوتھا جلوس بیٹھک شیخ مراد بخش سے برآمد ہوگا۔ چاروں جلوس اہلحدیث چوک میں اکھٹے ہوکر مرکزی جلوس کی شکل اختیار کریں گے۔ مرکزی جلوس روائتی راستوں سے ہوتا ہوا بعیت العباس پر شام کو اختتام پذیر ہوگا۔

سٹی سرکل جہلم میں 4، صدر سرکل میں 3، سوہاوہ سرکل میں 2 اور پنڈدادنخان سرکل میں 21 جلوس برآمد ہوں گے۔ منعقدہ مجالس و جلوس کی سکیورٹی کے حوالے سے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جو تمام جلوسوں اور مجالس کی نگرانی بذریعہ CCTV کیمرہ جات کی جائے گی۔

جلوسوں اور مجالس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ کا عمل سرانجام دیا جائے گا۔ تمام مجالس و جلوسوں پر باڈی سرچ کے لیے تربیت یافتہ والنٹیئرز تعینات کیے جائیں گے۔ جلوسوں اور مجالس پر پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجر اور جہلم پولیس کی ریزرو فورس کے دستے سٹینڈ ٹو رہیں گے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عاشورہ کے ایام میں جہلم پولیس پہلے سے زیادہ الرٹ ہو کر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے گی اور کسی سماج دشمن عناصر کو تخریب کاری کی اجازت ہر گز نہ دی جائے گی۔ وال چاکنگ نفرت انگیز مواد کی تشہیر اور سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے اشتعال انگیز مواد کی اجازت نہ ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا

6 جولائی, 2024

عمران خان کوئی ایسا تاثر نہیں دیں گے، جس سے وہ نوازشریف بن جائیں، فواد چوہدری

2 فروری, 2025

مسلم لیگ (ن) کا پوری قوت سے انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ

27 اکتوبر, 2023

وزیراعلیٰ پنجاب نے جہلم میں یونیورسٹی کے قیام اور ہونہار میرٹ اسکالر شپ پروگرام کی منظوری دیدی

6 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں