Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: فواد چوہدری کی یاد میں
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

فواد چوہدری کی یاد میں

منصور آفاق
منصور آفاق
8 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

اللہ نہ کرے فواد چوہدری کو کچھ ہو۔الحمدللہ جیل میں صحیح سلامت ہیں ۔بس یاد آئے توسوچا ان کیلئے کچھ لکھا جائے ۔وہ بھی ایک طویل عرصہ سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ۔دعا بھی ہے اور التماس بھی کہ جلد سے جلد تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کردیا جائے تاکہ گلشن کا کاروبار چلے۔ایسا لگتا ہے کسی نے رستے میں بہار کو روک لیا ہے ۔

میں ہمیشہ فواد چوہدری کی صلاحیتوں کا معترف رہا۔جب انہیں وزیر اطلاعات بنایا گیا تھا تو اس وقت پاکستان ٹیلی وژن ساڑھے چار بلین کے خسارے میں تھا اور جب چھوڑاتو ساڑھے تین بلین کے منافع میں تھا۔جس وقت انہیں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دی گئی تو کوئی اس وزارت کا نام بھی نہیں جانتا تھا۔ مگر جیسے ہی انہوں نےچاند دیکھنے کی جدید ایپ بنوائی تو ملک بھرمیں اسی کے چرچے تھے ، کوروناکے دوران ماسک، وینٹی لیٹرز اور کئی مشینیں بنوائیں ۔کہنے کا مطلب ہے جہاں بھی گئے داستان چھوڑ آئے ۔

میں نے پچھلے دنوں کسی سے پوچھا فواد چوہدری پر مقدمات کیا کیا ہیں ۔اس نے کہا’’ ایک کیس تو یہ ہے کہ انہوں نے جہلم تا للِہ (پنڈدادنخان) دو رویہ سڑک بنوانے کیلئے اپنا سیاسی اثر ورسوخ استعمال کیا‘‘۔ میں ہنس پڑا اور پھرخاصی دیر سوچنے کےبعد بولا۔ ’’اپنے حلقے میںسڑک کی تعمیر کیلئے سفارش تو ان کا حق تھا،اس پر لاکھوں لوگ سفر کرتے ہونگے ۔صرف انہی کی کار تھوڑا آتی جاتی ہوگی ‘‘۔تو کہنے لگا ۔’’سڑک ابھی مکمل نہیں ہوئی ۔سولہ ارب کا پروجیکٹ تھا ۔آٹھ ارب لگ چکے تھے ۔آٹھ ارب ابھی اور خرچ ہونا تھے کہ کام بند کرادیا گیا۔اب اس کی لاگت چوبیس ارب پر چلی گئی ہے ۔

جہلم، پنڈدادنخان ، سوہاوہ، ڈومیلی کے علاوہ گوجرخان اور کشمیر کے لاکھوں لوگ جو اس سڑک کے بننے سےوسطی پنجاب سے براہ راست جڑ جاتے وہ ابھی تک اس منصوبے کی تکمیل کا انتظار کر رہے ہیں‘‘۔میں نے پوچھا اور کیا کیس ہیں تو ہنس کر کہنے لگا۔ ’’چند ایک تو انتہائی مضحکہ خیز کیس ہیں، ایک کیس کھاد کی چوری کا ہے۔اس کے علاوہ اس کے حلقے کے سارے کام بند کر دئیے گئے ۔ ٹوبہ کے مقام پر ایک ٹراما سینٹر کا 55 فیصد کام مکمل ہو چکا تھاکہ کام بند کر دیا گیا۔بہت سی پانی کی اسکیمیں بند کردی گئیں مگر انصاف ملنے کی امید ابھی تک قائم و دائم ہے ۔

اب میرا ہنسنے کا موقع تھا ۔میں نے کہا ’’جس ملک میں ذوالفقار علی بھٹو کو پینتالیس سال بعد بھی پوراانصاف نہیں ملا ۔تیرہ سال کے طویل مقدمہ کے بعد بھی یہی کہا گیا کہ ٹرائل منصفانہ نہیں تھا مگر نہ کالعدم قرار دیا جاسکتا ہے نہ تبدیل ہو سکتا ہے ۔وہاں تمہیں انصاف کی توقع ہے ۔سبحان اللہ ۔جہاں رات کے اندھیرے میں جیتنے والے صبح کے اجالے میں ہار گئے تم وہاں منصفی کے خواب دیکھتے پھرتے ہو ۔بے شک مایوسی حرام ہے مگر دل بہت اداس ہے ،افسردگی ہے کہ جاتی ہی نہیں ۔

نو مئی کا معاملہ بھی میری سمجھ میں نہیں آرہا۔نو مئی کودس ماہ ہو گئے ہیں ،کسی عدالت نے کسی مجرم کو کوئی سزا نہیں دی ،گناہگاروں کے ساتھ بے گناہوں کو جیلوں میں قید رکھا ہواہے۔ تمام ویڈیوز موجود ہیں ۔مثال کے طور پر ویڈیو میں موجود ہے کہ لاہور کے جناح ہاؤس میں داخل ہونےسے ڈاکٹر یاسمین راشد منع کررہی ہیں مگروہ جیل میں ہیں۔جن لوگوں نے شہدا کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا انہیں سزا دی جائے اس بات سے کسی کو اختلاف نہیں مگرجو لوگ پُرامن احتجاج کررہے تھے یا محض وہاں موجود تھے انہیں تو رہا کیا جائے ۔پھر بےشمار ایسے لوگوں پر مقدمات ہیں جو وہاں موجود ہی نہیں تھے ۔

ایک سوال یہ بھی ہے کہ جنہوں نے دھاندلی کی ہے ، جنہوں نے نتائج بدلے ہیں ان کے خلاف کون سےتھانہ میں مقدمہ درج ہوگا ، کونسی عدالت سے انہیں انصاف ملے گا ۔لوگ فارم 45 ہاتھوں میں اٹھائے پھرتے ہیں ۔کیا قوم کی رائے مقدس نہیں ۔قوم کے ووٹ کے ساتھ ایسا بھیانک سلوک اور اس پر ایسی خاموشی حیرت انگیز ہے ۔ابھی سینٹ کی 48نشستوں پر انتخابات ہونے ہیں صدر کا انتخاب ہونا ہے ۔کیافارم 47 والوں کے ووٹوں سے بننے والےصدر اور سینیٹرزکو تسلیم کرنے کیلئے قوم تیار ہوگی؟۔کیا قوم کی کوئی حیثیت ہی نہیں ۔کیاپاکستان میں انسان نہیں ڈھورڈنگر آباد ہیں ۔لوگوں کے ووٹ سے بننے والے ملک کے ساتھ ایسا سلوک بہت تکلیف دہ ہے ۔

مجھے نوازشریف کا بھی دکھ ہے ان کاتیس سالہ سیاسی سفر کہاں اختتام پذیر ہو رہا ہے۔ یہ سوال پرویز رشید اور عرفان صدیقی سے ہے۔ کیا انکی جدوجہد اسی دن کیلئے تھی۔ کیا اسی دن کیلئے انہوں نے جیلوں کی صعوبتیں برداشت کی تھیں۔ کیا ذوالفقار علی بھٹو اسی دن کیلئے پھانسی کا سزا وار ہوا تھا۔ کیا محترمہ بے نظیر بھٹو اسی دن کیلئے شہید ہوئی تھیں۔

بات شروع ہوئی تھی فواد چوہدری سے، کہاں نکل آیا ہوں۔ اسی کی طرف واپس چلتا ہوں۔ کل ان کی بیٹی کی ویڈیو دیکھ رہا تھا ۔چھوٹی سی بچی اپنے ابو کیلئے ایک کارڈ بنا کر لے گئی تھی مگر وہ کارڈ اپنے ابوتک نہ پہنچا سکی۔ دکھ ہی دکھ ہے چاروں طرف دکھ ہی دکھ۔سلام ہے قیدی نمبر 804پرکہ جس کے ماتھے پر ابھی کوئی شکن نہیں ابھری۔ جس کے ہونٹوں پر مسکراہٹ ہے ۔جس کی آنکھوں میں ابھی تک انوکھی چمک موجود ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری اور نیچے دیے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
1 تبصرہ
  • zeeshan نے کہا:
    11 مارچ, 2024 وقت 6:06 شام

    all crime people who does have family should be left from jail because article writer is saying zardari was in jail bilawal meet him in jail. stop nonsense that he should be left free.

    Reply

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
58%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

محکمہ اینٹی کرپشن، آنٹی کرپشن کے روپ میں

25 مارچ, 2024

پی ٹی آئی کو پردے سے پیچھے کا حکم

17 نومبر, 2024

مریم نواز کا سُتھرا پنجاب مگر جہلم میں خواب؟

27 اپریل, 2026

دو رویہ سڑک؛ پک رہی ہے، پکنے دو!

11 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں