دینہ: جشن آزادی کے موقع پر میونسپل کمیٹی دینہ کی طرف سے پر وقار تقریب کا انعقاد ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی اسسٹنٹ کمشنر نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا اس موقع پر ریسکیو 1122اور پولیس سٹی چوکی دینہ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں جشن آزادی کے موقع پر میونسپل کمیٹی دینہ کی طرف سے میونسپل کمیٹی پارک میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر تھیں سائرن بجا کر تقریب کا آغاز کیا گیا ،پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی آزادی کا تحفظ کرتی ہیں ہمارے بڑوں نے پاکستان بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کی وجہ سے آج ہم سکھ کی سانسیں لے رہے ہیں یہ ملک ہم سب کا ہے اس ملک میں ترقی اور خوشحالی کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
تقریب میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ گلشن نورین ،تحصیلدار دینہ محمد عرفان سمیت میونسپل کمیٹی دینہ کے ریٹائر ملازمین سمیت صحافیوں اور علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تقریب میں ریسکیو 1122،پولیس سٹی چوکی دینہ نے سلامی پیش کی۔
آخر میں ملکی سلامتی کے لیے پیر سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے خصوصی دعا کی ۔


