Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں دو روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ، رینجرز بھی طلب کرلی گئی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں دو روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ، رینجرز بھی طلب کرلی گئی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
27 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کے لیےدفعہ144نافذکردی، رینجرز کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت کو مراسلہ جاری کردیاگیا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں دو دن کے لیے دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے، پابندی کااطلاق راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع جہلم، راولپنڈی،اٹک اور چکوال میں ہفتہ 28 ستمبر اور اتوار 29 ستمبر کو ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان دو دنوں میں راولپنڈی ڈویژن کی حدود میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش کی بھی ممانعت ہوگی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن میں رینجرز کی تعیناتی کےلیےمراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی 6 کمپنیاں تعینات کی جائیں گی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق ہتھیاروں سے لیس شرپسند عناصر کا راولپنڈی آمد کا اندیشہ ہے، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی ڈویژن میں پولیس کی چھٹیاں اچانک منسوخ کرکے چھٹیوں پر گئے ہوئے افسران و جوانوں کو ہنگامی حالت میں ڈیوٹیوں پر واپس طلب کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 28 ستمبر کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کا اعلان کیا تھا تاہم تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد پی ٹی آئی نے جلسے کے مقام پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
overcast clouds
29° _ 29°
34%
1 km/h
جمعہ
30 °C
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
35 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم: فصل میں جانور جانے پر محنت کش کو ڈنڈے مار کر قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار

3 جولائی, 2026

جہلم میں کیمیکل ملے ناقص اور مضر صحت دودھ کی فروخت، شہریوں کی زندگیاں اجیرن

18 دسمبر, 2024

سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لنڈا بازار خاصہ گرم، سستے کپڑے بھی مہنگائی کی لپیٹ میں

7 جنوری, 2026

جہلم میں ممنوعہ ادویات کی فروخت اور غیر کوالیفائیڈ عملے کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

26 فروری, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں